پاکستان کا قومی مشروب گنے کا رس، فلو کے ساتھ ساتھ کن بڑی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے؟

image


پورے پاکستان میں جگہ جگہ گنے کے رس کی مشینیں لگی نظر آتی ہیں جو کہ گنے کے تازہ رس کو نکال کر فرحت بخش رس نکالتے ہیں اور سال کے بارہ مہینے لوگوں کو یہ رس مہیا کرتے ہیں- اس رس کے فوائد کے سبب اس کو پاکستان کا قومی مشروب قرار دیا جا چکا ہے کیوں کہ اس کا استعمال گرمی کے ساتھ ساتھ سردی کے موسم میں بھی کیا جا سکتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ یہ ایسی فوائد کا بھی حامل ہے جو کہ لوگوں کو خطرناک بیماریوں سے نہ صرف محفوظ کرتا ہے بلکہ ان کے خلاف قوت مدافعت بھی فراہم کرتا ہے-

1: انرجی بوسٹر
عام طور پر لوگ فوری توانائی فراہم کرنے کے لیے مہنگے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں جب کہ ان کے مقابلے میں گنے کا رس نہ صرف سستا ہوتا ہے بلکہ کسی بھی قسم کے کیمیائی مضر صحت اثرات سے بھی محفوظ ہوتا ہے- اس میں موجود سکروز نہ صرف فرحت بخش توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انسان کے موڈ پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے-

2: حاملہ خواتین کے لیے مفید
گنے کا رس فولک ایسڈ اور وٹامن بی 9 سے بھر پور ہوتا ہے جس کی وجہ سے حاملہ خواتین میں حمل کی مدت کے دوران اس کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے جو کہ ان کو کئی قسم کی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھتا ہے-
 

image


3: یرقان میں مفید
یرقان کی بیماری کا بنیادی سبب جگر کی کمزوری ہوتا ہے جب کہ گنے کے رس کے استعمال سے جگر کے افعال میں نہ صرف بہتری آتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جگر کو طاقت ملتی ہے- اس وجہ سے یرقان کی حالت میں اس کا استعمال نہ صرف جسم کو فوری توانائی مہیا کرتا ہے بلکہ اس سے یرقان کی بیماری میں بھی افاقہ ہوتا ہے-

4: بخار اور فلو سے محفوظ رکھے
گنے کے رس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اس لیے بخار کی حالت میں اس کی ٹھنڈی تاثیر کے سبب یہ صحت کو بہتر کرتا ہے- اس کے علاوہ گلے کی سوزش اور فلو میں اس کا استعمال نہ صرف جراثیم سے نجات دلواتا ہے بلکہ سوزش کا خاتمہ کر کے گلے کے درد اور کھانسی سے بھی نجات دلاتا ہے-
 

image


5: دل اور گردوں کے لیے مفید
گنے کا رس خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے جس کی وجہ سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے جب کہ گنے کا رس پیشاب آور بھی ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ گردوں میں سے تمام زہریلے مادوں کو خارج کر کے ان کی صحت اور حالت کو بہتر بناتا ہے-

6: سانسوں کی بدبو اور دانتوں کے کیڑوں سے نجات دلاتا ہے
گنے کا رس کیلشیم اور فاسفورس سے بھر پور ہوتا ہے اس وجہ سے منہ کی بدبو سے نہ صرف نجات ملتی ہے اس کے ساتھ ساتھ دانتوں میں لگنے والے کیڑے کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: