جلنے کی صورت میں ایسی تدابیر جو نہ صرف جلن سے آرام پہنچائيں بلکہ نشان سے بھی محفوظ رکھیں

image


ماضی کا ایک مشہور اشتہار تھا جس نے محاورے کی صورت بھی اختیار کر لی کہ جل گیا تو برنال لگائيں ۔ ایسا اس لیے کہا جاتا تھا کہ برنال دیسی جڑی بوٹیوں سے تیار شدہ ایک ایسا مرہم تھا جو کہ جلنے کی تکلیف سے نہ صرف آرام پہنچاتا تھا بلکہ جلے ہوئے بدنما نشان کو بھی دور کرتا تھا ۔ جلنے کی تکلیف اتنی شدید ہوتی ہے کہ فوری طور پر اس سے آرام حاصل کرنے کے لیے انسان ایسی غلطیاں بھی کر بیٹھتا ہے جو کہ بعد میں بدنما نشان کی صورت میں تاعمر اس کی یاد دلاتا رہتا ہے- آج ہم آپ کو کچھ ایسے نسخے بتائيں گے جن کے استعمال سے جلنے کی فوری تکلیف سے نہ صرف بچا جا سکتا ہے بلکہ بعد میں پڑنے والے نشانوں سے بھی جان چھڑائی جا سکتی ہے-

1: ایلوویرا
عام طور پر جلنے کی صورت میں ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے لوگ ٹھنڈے پانی یا برف کا استعمال کرتے ہیں جس سے وقتی طور پر تو ٹھنڈک مل جاتی ہے مگر ٹشوز کے جمنے کی وجہ سے چھالے بن جاتے ہیں- اس لیے جلے ہوئے پر فوری طور پر ایلو ویرا استعمال کرنے سے برف والی ٹھنڈک بھی مل جاتی ہے اور اس کا جیل چھالے بننے سے نہ صرف روکتا ہے بلکہ جلد کو گہرے نشان سے بھی محفوظ رکھتا ہے-

2: ٹوتھ پیسٹ
ٹوتھ پیسٹ میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ جلد کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں اس لیے جلے ہوئے پر فوری طور پر ٹوتھ پیسٹ لگانے سے نہ صرف ٹھنڈک ملتی ہے بلکہ وہ جلد کے ساتھ اس طرح چپک جاتا ہے جو کہ چھالے بننے سے بھی روکتا ہے-
 

image


3: ٹی بیگ
چائے کی پتی میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو زخم سے جلن کا خاتمہ کر دیتا ہے اس لیے جلے ہوئے پر ٹی بیگ کو گیلا کر کے باندھ دینے سے نہ صرف جلن میں افاقہ ہوتا ہے بلکہ دیر پا فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں-

4: سرکہ
سرکہ میں ایسیڈک ایسڈ کے ساتھ ساتھ اسپرین کے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو جلے ہوئے زخم کو نہ صرف انفیکشن سے بچاتے ہیں بلکہ درد سے بھی آرام پہنچاتے ہیں اس کو روئی کا ٹشو پیپر کی مدد سے جلے ہوئے حصے پر لگایا جا سکتا ہے-

5: شہد
شہد میں قدرتی طور پر ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ نہ صرف درد کش اور جراثیم کش ہوتے ہیں بلکہ زخم کو مندمل ہونے بھی مدد دیتا ہے- اور اس میں کسی بھی انفیکشن کے خطرے کو بھی روکتا ہے اس لیے جلے ہوئے پر فوری طور پر شہد لگادینے سے ٹھنڈک اور جلد زخم کے بھرنے کا فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے-
 

image


6: دودھ اور دہی
دودھ اور دہی میں چکنائی اور پروٹین موجود ہوتی ہے جو کہ جلے ہوئے زخم پر نہ صرف ٹھنڈک پہنچاتی ہے بلکہ اس زخم کو جلد مندمل کر دیتا ہے اس کے قدرتی اجزا نشان بننے سے روکتے ہیں-

7: ناریل کا تیل
ناریل کا تیل ایک قدرتی طور پر اینٹی فنگل دوا ہے جو کہ کسی بھی قسم کے زخم کو بھرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے- اور جلنے کے سبب بننے والے نشانات کو دور کرنے کے لیے ناریل کے تیل میں لیموں ملانے سے پرانے سے پرانے زخم کے نشان کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: