اگر آپ سانس کی بدبو سے پریشان ہیں تو اس کی وجوہات اور علاج میں معاون قدرتی طریقے جانیں

image


سانسوں کی بدبو سے پریشان ہونے کے لیس مرد اور عورت ہونے کی شرط نہیں ہوتی دنیا کے تیس فی صد لوگ اس بیماری سے پریشان ہیں سانسوں کی بدبو کے سبب لوگ ایسے فرد سے دور بھاگتے ہیں اور ایسے لوگوں سے بات کرنے سے کتراتے ہی ۔ یہ بھی دوسری بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے اس کی وجوہات اور علاج کے بارے میں جاننا ضروری ہے-

سانس کی بدبو کی وجوہات
سانس کی بدبو کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں اس کا سب سے بڑا سبب زبان پر موجود بیکٹیریا ہو سکتے ہیں- اس کے علاوہ اس کا سبب ہاضمے کے مسائل بھی ہو سکتے ہیں معدے میں موجود زخم ،مسوڑھوں کی سوزش یا پھر تمباکو نوشی ایسی وجوہات ہو سکتی ہیں جو کہ سانسوں کی بدبو کا بنیادی سبب بن سکتے ہیں -

سانس کی بدبو کا علاج
1: پانی کا استعمال

پانی پینے کے سبب منہ کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے جو کہ سانسوں کی بدبو کا سبب بن سکتی ہیں- مگر پانی پینے کے سبب معدے کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے اور جس وجہ سے بدبو میں کمی واقع ہوتی ہے-
 

image


2: پودینہ
پودینہ منہ اور سانسوں کی بدبو کے خاتمے کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ایک گلاس پانی میں چند پتے پودینے کے پانی کو ابال کر اس پانی سے غرارے کرنے سے بھی سانسوں کی بدبو کی بیماری میں افاقہ ہو سکتا ہے -

3: چائے اور کافی سے پرہیز
اگر آپ سانسوں کی بدبو کی بیماری میں مبتلا ہیں تو اس صورت میں چائے اور کافی پینے سے اجتناب کرنا بہتر ثابت ہو سکتا ہے کیوںکہ ان چیزوں کے استعمال سے سانسوں کی بدبو میں اضافہ ہو سکتا ہے-

4: تمباکو نوشی
تمباکو نوشی کا استعمال سانسوں کی بدبو کا سبب بن سکتا ہے کیوں کہ تمباکو نوشی کی بو سانسوں میں بس جاتی ہے جس کے سبب یہ بدبو سانسوں کا حصہ بن جاتی ہے- اس لیے اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمباکو نوشی ختم کر دی جائے-
 

image


5: امرود
سانسوں کی بدبو سے نجات حاصل کرنے میں امرود بہت اچھا کردار ادا کرتا ہے اس سے ایک جانب تو مسوڑھوں کے مسائل سے نجات ملتی ہے اس کے ساتھ ساتھ بدبو کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-

6: لیموں
سانسوں کی بدبو دور کرنے میں لیموں کا استعمال بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیوں کہ لیموں ایک جانب تو ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے- دوسرا لیموں کو پودینے کے ساتھ ملا کر پانی کے ساتھ ابال کر پینے سے منہ کی بدبو دور ہوتی ہے-

7: سرکہ
ایک گلاس پانی میں آدھا چمچ سرکہ ملا کر غرارے کرنے سے سانسوں کی بدبو میں بہت افاقہ ہوتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: