نماز جمعہ: صدر عارف علوی کی پاکستانی عوام سے احتیاط کی اپیل

image


صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر آج ہونے والے نماز جمعہ کے اجتماعات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پیغمبرِ اسلام کا فرمان ہے کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سے اجتناب کرنا چاہیے۔

’اگر آپ کو کھانسی، بخار یا زکام ہے یا اگر آپ بزرگ، کم عمر یا دمے کے مریض ہیں تو (مسجد جانے کی بجائے) گھر پر نماز پڑھیں۔‘
 


انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن فی الوقت ان باتوں کا خیال رکھیں:

وضو گھر پر کریں اور 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں
جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں
ہاتھ ملانے، بغلگیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں
کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں
مسجد سے فرض نماز کے بعد جلد روانہ ہو جائیں، سنت اور نوافل گھر جا کر ادا کریں

صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ یاد رکھیں کیونکہ آپ اپنا اور دوسروں کا خیال کر رہے ہیں، اس میں بھی انشا اللہ ثواب ملے گا اور اللہ تعالی معاف فرمائے گا۔ میری دعا ہے کہ اللہ ہماری مشکلیں آسان کرے۔ آمین۔‘


Partner Content: BBC

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: