اگر آپ اچانک بالوں کے گرنے سے پریشان ہیں تو ان غذاؤں کے استعمال کو اپنی عادت بنا کر فرق دیکھیں

image


بالوں کا انسانی شخصیت پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے اور کوئی بھی انسان اس بات کو پسند نہیں کرے گا کہ اس کے سر پر ایک بھی بال موجود نہ ہو- اسی وجہ سے جب کسی وجہ سے انسان کے بال تیزی سے گرنے شروع ہو جاتے ہیں یا کمزور اور بے رونق نظر آنے لگیں تو آپ کا پریشان ہونا ایک فطری بات ہے ۔ آپ کے بال درحقیقت آپ کے جسم کی حالت کے عکاس ہوتے ہیں اگر کسی وجہ سے جسم کمزوری کا شکارہو یا اس میں کچھ وٹامن کی کمی ہو تو اس کا براہ راست اثر بالوں پر پڑتا ہے- لہٰذا اپنی غذائی عادات کو بہتر بنا کر اپنے بالوں کو صحت مند بنایا جا سکتا ہے-

1: فولاد والی غذاؤں کا استعمال
جسم میں فولاد کی کمی کے باعث خون کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بال کمزور ہو کر گرنا شروع ہو جاتے ہیں- اس لیے اگر بال خون کی کمی کی وجہ سے گر رہے ہوں تو ایسی غذاؤں کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے جو کہ آئرن کا فولاد کی حامل ہوں ایسی غذاؤں میں ساگ ، چقندر گاجر اور دالیں شامل ہیں اس کے علاوہ کلیجی کا استعمال بھی بہتر ثابت ہو سکتا ہے-

2: زنک کا استعمال
زنک انسانی غذا کا ایک اہم جز ہے اس کی کمی کا براہ راست اثر بالوں کی کمزوری پر پڑتا ہے اس وجہ سے ایسی غذاوں کا استعمال جن میں زنک موجود ہو بالوں کو طاقت فراہم کرسکتی ہیں ان میں انڈہ ، پھلیوں میں موجود دالیں ،سرخ گوشت وغیرہ شامل ہیں-
 

image


3: وٹامن اے
وٹامن اے کا بنیادی جڑ بیٹا کیروٹین ہوتے ہیں جو کہ بالوں کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے یہ بینائی ، قوت مدافعت اور بالوں کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے- گاجر ، شکر قندی اور ہری سبزیاں وٹامن اے سے بھر پور ہوتی ہیں مگر ان اشیا کو زیادہ پکانے سے ان کے اندر موجود وٹامن اے کے ختم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے-

4: وٹامن ڈی
وٹامن ڈی وہ جز ہے جو کہ انسانی جسم خود ہی اپنی ضرورت کے مطابق بناتا ہے- مگر اس کی تیاری کے لیے سورج کی شعاعوں کی ضرورت ہوتی ہے جو لوگ سورج کی روشنی میں نہیں جاتے ان کے اندر بھی اس کی کمی واقع ہو جاتی ہے- اور اس کا بہترین حل کچھ وقت لازمی طور پر دھوپ میں گزارنا ہے اس کے علاوہ انڈے کی زردی ، دودھ میں بھی وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے-
 

image


5: چکنائی
چکنائی کی ضرورت جس طرح غذا میں ہوتی ہے اسی طرح چکنائی بالوں کے لیے بھی مفید ہوتی ہے اور اس کی کمی کی وجہ سے بال خشک اور بے جان ہو جاتے ہیں- اس لیے صحت مند بالوں کے لیے ایک جانب تو اپنی غذا میں مناسب مقدار میں چکنائی لینی ضروری ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ سر کے اوپر کسی تیل کا مساج بھی بالوں کو مضبوط اور چمکدار کرتا ہے-

6: شہد
شہد ، زیتون کے تییل اور پسی ہوئي دارچینی کو ایک انڈے میں مکس کر کے اس کو گیلے بالوں میں لگا لیں اور اس کے دس منٹ بعد شیمپو کر لیں- اس سے بالوں کو نہ صرف ایک نئی زندگی ملتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کا گرنا بھی رک جاتا ہے اس کے علاوہ روزانہ شہد کھانے سے بھی بالوں پر مثبت اثر پڑتا ہے -
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: