لوکی کو شہد میں ملا کر کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)

لوکی یا جسے ہم کدو بھی کہتے ہیں یہ سبزی ہمارے پیارے نبی ﷺ کی پسندیدہ سبزی تھی- طبی ماہرین کے مطابق بھی لوکی بہترین فوائد سے بھرپور غذا ہے- ہمیں اسے اپنی غذا کا ضرور حصہ بنانا چاہیے تاکہ ہم صحت مند و تندرست رہ سکیں۔

عام طور پر اس کی دو اقسام ہیں جن میں ایک لمبی اور دوسری گول ہوتی ہے دونوں سے ہی ہم ایک جیسے فوائد حاصل کر سکتے ہیں اس سبزی کو ہم اپنے گملوں میں بھی بڑی آسانی کے ساتھ لگا سکتے ہیں-

لوکی کا مزاج سرد ہے اور اس میں پروٹین ،فولاد،وٹامن اے ،وٹامن بی،پوٹاشیم ،فاسفورس،فائبر ،کیلشیم،چکنائی اور معدنی اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں ہمارے مددگار ہیں ہمارے ہاں کدو کی سبزی ہی بنا کر کھائی جاتی ہے لیکن کچھ دوسرے ممالک میں اس کا حلوہ بھی تیار کیا جاتا ہے بہتر ہے کہ اگر دال یا گوشت بنائیں تو اس میں کدو کا استعمال ضرور کریں ذائقہ بھی اچھا ہوگا اور گوشت کے بد اثرات سے بھی محفوظ رہیں گے-
 

image


لوکی جلد ہضم ہو جانے والی غذا ہے لوکی جراثیم کش خصوصیات کی حامل سبزی ہے جو ہر لحاظ سے ہمارے جسم کے لیے مفید ہے چلیں اب جانتے ہیں کہ لوکی یا کدو کے کیا کیا طبعی فوائد ہو سکتے ہیں۔

٭دماغ کے لیے کدو کا استعمال فائدہ مند ہے اس کے استعمال سے دماغ کو طاقت ملتی ہے یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے
٭جگر اور یرقان میں اس کا استعمال مفید رہتا ہے
٭ٹی بی کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے
٭پیروں کے تلوؤں کی جلن کی صورت میں کچی لوکی کا ملنا فائدہ مند رہتا ہے
٭لوکی کھانے سے آنتوں کو طاقت ملتی ہے اور قبض کشا بھی ہے
٭دل کو قوت بخشتی ہے
٭لوکی کھانے سے جسم کو بھی طاقت ملتی ہے
٭بخار ،دمہ اور کھانسی میں لوکی کا استعمال مفید رہتا ہے
٭آنکھوں کے امراض میں اس کا استعمال فائدہ مند رہتا ہے
٭خواتین میں رحم کے امراض میں لوکی کا استعمال ضرور کریں
٭لوکی کو ابال کر اس کا رس نچوڑلیں اور اسے پی لیں اس سے آپ کا وزن کا کم ہو جائے گا
٭اس کے تازہ رس کا لیپ کرنے سے سر درد سے نجات مل جاتی ہے
٭لوکی کا استعمال ایسے افراد ضرور کریں جن کے معدے میں تیزابیت اور جلن رہتی ہو
 

image


٭کدو کا رس پینے سے پیشاب کی جلن بھی ختم ہو جاتی ہے
٭کدو اور لیموں کا رس پینے سے مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہے
٭لوکی کھانے سے جسمانی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے
٭لوکی میں زیادہ تر پانی ہوتا ہے اس لیے یہ پیاس کو بھی کم کرتا ہے
٭بچوں کے سوکھا پن اور بہتر نشوو نما کے لیے انہیں لوکی کی سبزی کھانے کا عادی بنائیں
٭کدو اور شہد ملا کر کھانے سے بواسیر میں افاقہ ہوتا ہے
٭لوکی کی سبزی بلڈ پریشر کو نارمل سطح پر رکھتی ہے
٭لوکی گردوں کے امراض میں بھی مفید ہوتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: