ہر گھر کے دسترخوان پر موجود ایسی سادہ چیز جو لذت میں لاجواب اور فائدوں میں بے حساب

image


عام طور پر گرمی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی کھانے کے دسترخوان پر کھانے کی دیگر اشیا کے ساتھ دہی کی موجودگی لازمی تصور کی جاتی ہے- یہ موجودگی کبھی تو لسی کی صورت میں ہوتی ہے اور کبھی چٹنیوں کی صورت میں اس کے ساتھ ساتھ کافی لوگ دہی کو سادہ کھانا بھی پسند کرتے ہیں- اور ایسا اس کی لذت کے ساتھ ساتھ فوائد کی وجہ سے بھی کیا جاتا ہے- مگر ہم میں سے بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو دہی کے حقیقی فوائد سے لاعلم ہونےکے باوجود اس کو کھانا پسند کرتے ہیں اور اس کے بغیر ان کا کھانا ادھورا سمجھا جاتا ہے دہی کے اہم فوائد کے حوالے سے آج ہم آپ کو بتائيں گے-

1: ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے
ایک پیالہ دہی کے اندر کیلشیم اور وٹامن ڈی کا خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کو نہ صرف کمزور ہونے سے بچاتا ہے بلکہ اس کی طاقت اور مضبوطی میں بھی اضافہ کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جوڑوں کی بیماری سے بھی بچاتا ہے-

2: جلد ہضم ہو جاتا ہے
دنیا کے بہت سارے افراد لیکٹوز سے الرجک کے سبب دودھ کا استعمال نہیں کر سکتے ہیں مگر دہی کے اندر ایسے خامرے موجود ہوتے ہیں جو کہ لیکٹوز کی الرجک کا خاتمہ کرتے ہیں- لہٰذا ایسے افراد جو دودھ نہیں استعمال کر سکتے ہیں دودھ کی کمی کو دہی کھا کر پورا کر سکتے ہیں- اور دہی جلد ہضم ہوجانے والی غذا بھی تصور کیا جاتا ہے-
 

image


3: بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے
دہی میں کیلشیم کے ساتھ ساتھ میگنیشیم کی بھی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے کا باعث بنتی ہے-

4: جلد کے لیے بہترین ہوتا ہے
دہی میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ مردہ خلیات کو ختم کر کے نیۓ خلیات بنانے کا باعث بنتا ہے- اس لیے اس کو کھانے کے ساتھ ساتھ چہرے پر لگانے سے بھی جلد کی چمک دمک میں اضافہ ہوتا ہے-

5: وٹامن سے بھرپور غذا ہے
دہی ایک غذائیت سے بھرپور غذا ہے اس میں پوٹاشیم ، فاسفورس وٹامن بی 5، زنک ،آئيوڈین کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ دہی میں وٹامن بی 12 بھی موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں ریڈ سیلز کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے اس کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی طاقت فراہم کرتا ہے-
 

image


6: قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے
دہی کے اندر ایسے خامرے موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم کے اندر وائٹ سیلز کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتے ہیں اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے-

7: معدے کے جملہ امراض کے لیے بہترین ہے
معدے کی کسی بھی قسم کی کمزوری جو خواہ قبض کی صورت میں ہو یا ڈائریا کی صورت میں ان تمام امراض کے لیے دہی بیک وقت مفید ہے- اس کے ساتھ ساتھ یہ معدے کی دیواروں کو مضبوط کر کے اس کو طاقت فراہم کرتا ہے-

8: وزن میں کمی کا باعث ہوتا ہے
دہی میں کیلشیم کی موجودگی کے سبب اس کو کھانے سے جسم میں موجود جمع شدہ چکنائی کا استعمال ہوتا ہے جس سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: