بظاہر بے ضرر نظر آنے والی ایسی علامات جو خواتین میں بانجھ پن کا بھی باعث بن سکتی ہیں

image


بے اولادی کا دکھ لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے- ہر عورت کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو ماں بننے کی سعادت سے فیضیاب کرے۔ جدید تحقیقات کے مطابق ہر آٹھ میں سے ایک جوڑا بے اولادی کے مسئلے کا سامنا کرتا ہے جس کا بنیادی سبب ہر تیسری عورت کے اندر کسی نہ کسی کمی کا ہونا ہے - عام طور پر خواتین کی صحت کا خیال رکھنا اس حوالے سے بہت ضروری ہوتا ہے اور اس بارے ان تمام علامات کے بارے میں جاننا ضروری ہے جو کہ کسی بھی عورت کے اندر بانجھ پن کا سبب بن سکتی ہیں-

1: بے قاعدہ ماہواری
اگر آپ کی ماہواری ہر مہینے جلدی یا تاخیر سے آتی ہے اور آپ کا سائیکل بے قاعدگی کا شکار ہے تو یہ علامت بھی آپ کی بے اولادگی گا سبب بن سکتی ہے- اس کے علاوہ اگر ماہواری کے دوران خون کا سیلان بہت زیادہ یا بہت کم ہو تو یہ علامت بھی قابل غور ہے اور اس کے لیے ڈاکٹر سے معائنہ کروانا ضروری ہے-

2: پیٹ کے نچلی جانب درد
عام طور پر خواتین کے پیٹ کے نچلی جانب اکثر درد رہتا ہے یہ درد پیشاب کرتے ہوئے بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ ماہواری کے دنوں میں یہ درد ناقابل برداشت ہو جاتا ہے- اس درد کی وجہ اس بات کا امکان بھی ہو سکتا ہے کہ بچے دانی یا اووری میں اینڈومیٹرس سسٹ موجود ہو جو کہ بانجھ پن کا سبب بن سکتی ہے اس کے بارے میں الٹرا ساؤنڈ سے پتہ چل سکتا ہے اس لیے اس درد کو معمولی نہ سمجھا جائے اور اس کا معائنہ ڈاکٹر سے کروایا جائے-
 

image


3: اچانک گرمی محسوس کرنا
اس کا تعلق کسی خاص موسم سے نہیں ہوتا ہے اس علامت میں اچانک چند لمحوں کے لیے سر سے لے کر پیر تک شدید گرمی کا احساس ہوتا ہے- عام طور پر یہ علامت ان خواتین میں زیادہ ہوتی ہے جن کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہوتی ہے اور ان کے اندر مینو پاز ہو چکا ہوتا ہے مگر جن خواتین کی عمر پچاس سال سے کم ہو اور اگر ان کے اندر یہ علامت سامنے آئے تو ان کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ہے کیوں کہ اس علامت کا سبب کسی قسم کے ہارمون میں تبدیلی کا موجب ہو سکتی ہے-

4: جسم پر بالوں کی بے قاعدہ نمو
بعض اوقات جسم کی اسی جگہوں پر جیسے کہ تھوڑی گردن اور پیٹ وغیرہ پر بالوں کی بے قاعدہ نمو میں واضح اضافہ شروع ہو جاتا ہے- یہ ہارمون کے نظام میں بے قاعدگی کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ بھی بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے-
 

image


5: چھاتی سے سفید مائع کا اخراج
بعض اوقات خواتین کی چھاتی سے دودھ نما مادے کا افراز ہوتا ہے مگر حمل نہیں ٹہرتا ہے یہ بھی ایک خاص ہارمون کی زیادتی کے سبب ہوتا ہے- اس کا علاج کروانا ضروری ہے کیوں کہ یہ بھی بانجھ پن کا باعث بن سکتا ہے -
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: