سونف ایک خوشبودار چیز مگر اس کے فوائد ایسے کہ عقل دنگ رہ جائے

image


سونف کا استعمال عام طور پر کھانوں میں کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ کھانے کے بعد تھوڑی مقدار میں سونف کا استعمال منہ کے اندر ہونے والی بو کو بھی دور کرتا ہے مگر اس کے اصل فوائد سے اب تک لوگ نا واقف ہیں ۔ سونف کو پان اور سپاری کا لازمی جز قرار دیا جاتا ہے اور بہت سارے لوگ اس کے استعمال کو ہاضمے کے لیے بھی کرتے ہیں- مگر اس کا زیادہ استعمال انسان کو اس کا عادی بنا دیتا ہے جو کہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے- اس لیے اس کے استعمال کے دوران اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے اس کے علاوہ سونف کس طرح مفید ثابت ہو سکتی ہے اس کے حوالے سے آج ہم آپ کو بتائيں گے -

1: دوران خون کو بہتر بناتا ہے
سونف کو چبانے کی صورت میں انسانی تھوک میں نائٹریٹ والے خامروں کے اضافے میں تیزی آتی ہے جو کہ انسان کے دوران خون کو معمول پر رکھتا ہے- اس لیے بلند فشار خون کے مریض اگر اپنے کھانے کے بعد تھوڑی مقدار میں سونف کو چبانے کی عادت اپنائيں تو اس سے دوران خون نارمل رہتا ہے -

2: خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے
سونف کے اندر ایسے فائبر موجود ہوتے ہیں جو کہ کولیسٹرول کو خون میں جذب ہونے میں مدد دیتے ہیں- اس سے خون میں کولیسٹرول کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے اور دل کے دورے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں -
 

image


3: چہرے کی جلد کی حفاظت کرتی ہے
سونف کے اندر ایسے وٹامن موجود ہوتے ہیں جو کہ خون میں جذب ہو کر خون میں سے زہریلے مادوں کو خارج ہونے میں مدد دیتے ہیں- جس سے خون صاف ہوتا ہے اور جلد پر چمک آتی ہے اس سے انسان اپنی عمر سے کم نظر آتا ہے- اس کے علاوہ یہ انسان کے اندر موجود ہارمون کے نظام کو بھی بہتر بناتا ہے جس سے جلد پر نکل آنے والے کیل مہاسوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-

4: بینائی کو بہتر بناتی ہے
سونف کے اندر وٹامن اے کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ آنکھوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہے- اس وجہ سے قدیم زمانے سے ہی سونف کا استعمال آنکھوں میں ہونے والے موتیے کو دور کرنے کے لیے بھی کیا جاتا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بینائی کو بھی بہتر بناتی ہے-

5: سائنس کی بیماری میں اکسیر ہے
سائنس نامی بیماری جو کہ ناک اور سانس کی دیگر نالیوں کی سوزش کے سبب ہوتی ہے جس میں بار بار نزلہ زکام کی کیفیت اور ناک کے بند ہو جانے کی تکلیف دہ صورتحال پیدا ہوتی ہے- اس کے لیے سونف کا استعمال ایک اکسیر کی حیثيت رکھتا ہے کیوں کہ سونف میں موجود اجزا اندرونی سوزش کا خاتمہ کرتے ہیں اور اس سے سانس لینے کے عمل میں آسانی پیدا ہوتی ہے-
 

image


6: قبض اور بدہضمی کے لیے مفید ہے
بدہضمی کی صورت میں سونف کا استعمال گیسٹرک انزائم کو بڑھاتا ہے جس سے بدہضمی کی کیفیت کا خاتمہ ہوتا ہے اور پیٹ کے درد میں بھی آرام آتا ہے- اس کے علاوہ سونف کا قہوہ قبض جیسے تکلیف دہ مرض میں آرام دیتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: