اب دوا سے نہیں غذا سے خون کی کمی دور کریں ورنہ---

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)

انسان کو زندہ رہنے کے لیے خون کی ضرورت ہوتی ہے جب تک خون جسم کی شریانوں میں رواں دواں ہے زندگی قائم ہے اس کی کمی کی وجہ سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں- چہرے کی رونق بھی پھیکی پڑ جاتی ہے اور تمام جسم بھی زرد ہو جاتا ہے اس کے علاوہ کئی بیماریاں بھی حملہ آور ہو جاتی ہیں-

خون کی کمی جسم میں سرخ خلیات کا کم ہو جانا ہے خون کی کمی سے کمزوری ،چکر آنا،چہرے پر جھریاں پڑ جانا،پیلا پن اور تھکاوٹ ہو جاتی ہے- ایسی حالت میں ہمیں فولاد سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ ان سرخ خلیات میں ہیمو گلوبین کی کمی کو دور کیا جا سکے جو جسم میں مختلف حصوں کو آکسیجن پہنچاتے ہیں- ہیمو گلوبین ہی خون کو سرخ رنگ دیتا ہے تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کن غذاؤں کو استعمال میں لا کر خون کی کمی کو دور کر سکتے ہیں۔
 

image


٭دو آم کھا لیں اور کچھ وقفہ کے بعد دودھ میں شہد ملا کر پی لیا کریں اس سے خون بڑھ جاتا ہے
٭پیاز میں بھی آئرن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے پیاز کو بطور سلاد استعمال کریں یا اس کا رس نکال کر پی لیا کریں اس سے بھی خون بڑھتا ہے
٭پالک بھی ایک ایسی سبزی ہے جس میں فولاد کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے اگر آپ پالک کا رس نکال کر اس میں شہد ملا لیں اور روزانہ دو ماہ تک ایسا ہی کریں تو خون کی کمی دور ہو جائے گی
٭چقندر کھانے سے بھی خون میں اضافہ ہو جاتا ہے اور چہرہ بھی پر رونق ہو جاتا ہے اس کا جوس بھی پیا جا سکتا ہے
٭انار بھی ایسا پھل ہے جس کے کھانے سے خون کی کمی دور ہوتی ہے
٭بھٹے کھانے سے بھی خون بڑھ جاتا ہے
٭بھنڈی کا استعمال بھی خون بڑھانے میں مددگار ہے
٭جامن کا استعمال بھی خون کی کمی کو دور کرتا ہے
٭بکرے کی کلیجی کھانے سے بھی خون بڑھتا ہے
٭چقندر،گاجر اور کھیرا کا استعمال بطور سلاد روزانہ کرنے سے بھی خون کی کمی دور ہو جاتی ہے
٭ٹماٹر کھانے سے بھی جسم میں خون کی کمی دور ہو جاتی ہے اس میں آئرن کے علاوہ وٹامن سی بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے
 

image


٭خشک میوہ جات میں خشک خوبانی کھانے سے بھی خون بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس میں بھی آئرن موجود ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن سی اور فائبر بھی موجود ہوتا ہے
٭شہتوت اور کھجور یں کھانے سے بھی خون کی کمی دور ہو جاتی ہے
٭تربوز اور آلو بخارے کا استعمال بھی خون کی کمی کو دور کرنے میں مددگار ہے
٭صبح اگر چنے کھائیں جائیں تو یہ بھی خون بڑھانے میں مدد کرتے ہیں
٭سویا بین بھی آئرن سے بھر پور ہوتا ہے اس کا استعمال بھی خون کی کمی کو دور کرتا ہے
٭سات بادام رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح ان کا چھلکا اتار کر پیس لیں اور کھائیں یا پھر دودھ میں ملا کر نہار منہ لے لیا کریں اس سے چند روز میں ہی خون کی کمی دور ہو جائے گی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: