دبلا پن دور کرنے اور پچکے گالوں کے کارآمد نسخے

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)

انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا یہ سچ ہے اگر موٹا ہو تو دبلا ہونے کی فکر میں لگا رہتا ہے اور اگر دبلا ہو تو موٹا ہونے کی فکر اسے لاحق ہو جاتی ہے- آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ دبلا پن کو کیسے دور کیا جائے-

انسان کو ہمیشہ اچھی صحت اور زندگی کے لیے متوازن غذا کا استعمال ہی کرنا چاہیے تاکہ وہ بیماریوں کے خلاف لڑ سکے کھانے پینے کے ساتھ ساتھ ہمیں ہلکی ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہمارا جسم بھی متناسب رہے اگر ہم ان دو باتوں یعنی متوازن غذا اور ورزش پر ہی عمل کر لیں تو ہم کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں چلیں دبلا پن کو دور کرنے کے نسخے دیکھتے ہیں۔

٭موسم گرما کا آغاز ہونے والا ہے اور اس موسم میں آم پک کر آ جاتے ہیں دبلے پتلے لوگ آم کا مسلسل استعمال کریں آم کھانے کے بعد ایک گلاس دودھ کا پی لیا کریں وہ نہ صرف موٹے ہو جائیں گے بلکہ پچکا چہرہ بھی بھر جائے گا- اور وہ خوبصورت نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر آم کھائیں اور کم از کم دو سے تین ماہ تک آم کھائیں۔آج کل آم نہیں ہیں تو آپ آم کا مربہ بھی استعمال کر سکتے ہیں اس کی افادیت بھی اتنی ہی ہے۔

٭سبزیوں میں مٹر کا استعمال کریں آج کل مارکیٹ میں مٹر دستیاب ہیں خرید کر ضرور کھائیں انہیں خشک کر کے بند ڈبوں میں بھی رکھا جا سکتا ہے اور بوقت ضرورت استعمال میں لایا جا سکتا ہے یہ خون اور جسم پر گوشت میں اضافہ کرتے ہیں جس سے دبلا پن دور ہوجاتا ہے اور جسم موٹا اور صحت مند ہونے لگتا ہے-
 

image


٭چھلکے والی اڑو کی دال کو پکا لیں اسے گھی اور ہینگ کا تڑکہ لگا لیں اس سے اس کی افادیت مزید بڑھ جائے گی اسے روٹی یا چاول کے ساتھ کھائیں اس کے استعمال سے بھی جسم موٹا ہو جاتا ہے اس کے علاوہ دال ماش بھی چھلکے کے ساتھ استعمال کریں اس کی افادیت بھی ہے کہ یہ جسم کو موٹا کر دے گی-

٭کیلے آج کل مارکیٹ میں بآسانی مل جاتے ہیں روزانہ دو سے تین کیلے کھائیں اور اوپر سے گرم دودھ پی لیں دبلا پن جلد دور ہو جائے گا-

٭جو کو بھگو کر چھلکا الگ کر لیں اور دودھ میں شامل کر کے کھیر بنا لیں یہ بھی دبلا پن کو دور کرنے میں مدد گار ہے-

٭روزانہ ایک سے دو آلو ابال کر کھائیں یہ بھی جسم کو موٹا و توانا بنا دیں گے-

٭اگر آپ روزانہ دودھ اور دہی کا استعمال کرتے ہیں تو بھی آپ موٹے ہو جائیں گے-

٭کشمش کھانے سے بھی خون بڑھتا ہے اور جسم موٹا ہو جاتا ہے-
 

image


 ٭چار یا پانچ کھجوریں لیں اور انہیں پانی میں بھگو دیں رات بھر پانی میں رہیں صبح نہار منہ ان کھجوروں کی گھٹلی کو علیحدہ کر کے دودھ میں ملا کر ملک شیک بنا لیں اور پی لیا کریں اس سے بھی آپ کا جسم موٹا ہو جائے گا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: