وزن کا تیزی سے بڑھنا صحت مندی کے بجائے ان بیماریوں کا سبب بھی ہو سکتا ہے

image


عام طور پر وزن کے بڑھنے کو صحت مندی کی علامت سمجھا جاتا ہے- لیکن اگر انسان کی روٹین میں تبدیلی واقع نہ ہو اور اس کے کھانے پینے کی مقدار بھی روزمرہ کی طرح ہو مگر اس کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہو تو یہ خوشی کے بجائے پریشانی کی بات ہے- کیونکہ وزن میں یہ اضافہ صحت مندی کے بجائے صحت کے بعض پوشیدہ مسائل کا بھی سبب ہو سکتا ہے جو کہ آگے چل کر انسان کے لیے بڑی بیماری یا پریشانی کا سبب بھی ہو سکتا ہے ۔ تیزی سے وزن کے بڑھنے کے اسباب کچھ ایسے بھی ہو سکتے ہیں-

1: ادویات
بعض اوقات انسان کچھ بیماریوں کے لیے جو ادویات استععمال کرتے ہیں وہ انسان کے وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں- مثال کے طور پر شوگر ، ہائی بلڈ پریشر یا ڈپریشن کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات انسان کے وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں مگر ان ادویات کے استعمال کو بند کرنے کے بجائے اس کے حوالے سے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ایک بہتر حل ہے-
 

image


2: کم خوابی
نیند کی کمی انسان کے زندگی کے سائیکل کو تبدیل کرنے کا باعث بنتی ہے جس کی وجہ سے انسان توانائی کی کمی کا شکار ہوتا ہے- اور اس کمی اور کمزوری کے خاتمے کے لیے زیادہ کاربوہائيڈریٹ سے بھرپور غذا کا استعمال کرتا ہے- جو اس کے وزن میں زیادتی کا سبب بنتا ہے اس وجہ سے کوشش کریں کہ اپنے سونے جاگنے کے اوقات کو درست کریں-

3: تھائی رائڈ گلینڈ کے افعال میں بے قاعدگی
اگر آپ کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس کے ساتھ آپ کی جلد بھی خشک ہو رہی ہو اور بال بھی پتلے اور کمزور ہو رہے ہوں تو یہ علامات تھائی رائڈ کے افعال میں خرابی کا باعث ہو سکتی ہے- کیونکہ تھائی رائڈ گلینڈ جسم کے میٹا بولزم کے نظام کو کنٹرول کرتے ہیں اور اس کی خرابی کے سبب جسم کا یہ نظام متاثر ہوتا ہے اور وزن میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے-
 

image


4: پولی سسٹک اووری سنڈروم
اگر خواتین کی اووری میں کسی قسم کی سسٹ بن جائے تو اس کے نتیجے میں ہارمون میں تبدیلی واقع ہوتی ہے- جس کی وجہ سے جسم میں موجود شکر توانائی کے بجائے چربی میں تبدیل ہو کر جسم میں جمع ہو جاتی ہے اور موٹاپے کا باعث بن سکتی ہے-

5: عمر میں اضافہ
عام طور پر چالیس سال کے بعد سے خواتین کے ماہواری کے نظام میں تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے اور اس میں بے قاعدگی شروع ہو جاتی ہے عور پھر حیض بند ہونا بھی شروع ہو جاتے ہیں- جبکہ مردوں میں بھی چالیس سال کے بعد سے میٹا بولزم کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے جس کے سبب وزن میں اضافہ ممکن ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: