اگر آپ سر درد کے لیے گولیاں کھا کھا کر تھک چکے ہیں تو ان قدرتی نسخوں کا استعمال کر کے دیکھیں

image


سر درد وہ عام بیماری ہے جس کے لیے لوگ ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے صرف درد کش گولیاں کھانے پر ہی اکتفا کر لیبتے ہیں- اور اس کے نتیجے میں ہونے والے وقتی فائدے کو ہی کافی سمجھتے ہیں- مگر خود تشخیصی کے سبب درد کش ادویات کے دیگر اثرات کے سبب بڑے بڑے نقصان بھی اٹھاتے ہیں- اس وجہ سے سر درد کی حالت میں اول کوشش یہی کرنی چاہیے کہ قدرتی طریقے سے اس سے نجات حاصل کی جائے تاکہ ادویات کے منفی اثرات سے بچا جا سکے-

1: پانی کا استعمال
عام طور پر بعض اوقات پانی کی کمی کے سبب بھی سر درد کی کیفیت ہوتی ہے- اس کے علاج کے لیے وافر مقدار میں پانی یا پھر ایسے پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے جس میں پانی کی مقدار زیادہ ہو- اس سے آپ کا دوران خون بہتر ہوتا ہے اور سر درد میں افاقہ محسوس کرتا ہے- سر درد کی صورت میں وافر مقدار میں پانی کے استعمال سے آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹے تک سر درد میں افاقہ محسوس کیا جا سکتا ہے-

image


2: ہلدی کا استعمال
ہلدی قدرتی طور پر اندرونی سوزش کو بہتر بناتی ہے اور درد کا خاتمہ کرتی ہے- اس وجہ سے سر درد کی صورت میں ہلدی کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے- ہلدی کو عام طور پر ہم لوگ سالن وغیرہ کی تیاری میں استعمال کرتے ہیں اس لیے ایسے کھانے کے استعمال سے جس میں وافر مقدار میں ہلدی موجود ہو سر درد کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے- بععض صورتوں میں کسی کیپسول میں ہلدی بند کر کے کھانے سے بھی افاقہ ہو سکتا ہے-

image


3: بید کے درخت کی چھال
بید کے درخت کی چھال کے اندر ایک ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے جو درد کش دوا اسپرین میں استعمال کیا جاتا ہے- اس لیے اس درخت کی چھال کو چبانے سے بھی درد مین فوری طور پر آرام حاصل ہوتا ہے-

image


4: میگنیشیم سے بھرپور غذا
عام طور پر سر درد کی ایک وجہ جسم میں میگنیشیم کی کمی بھی ہو سکتی ہے- اس کمی کو دور کرنے کی صورت میں درد سے آرام مل سکتا ہے اس کے لیے ایسی غذاؤں کا استعمال جن میں میگنیشیم کی مناسب مقدار موجود ہو بہتر ثابت ہو سکتی ہے- مثال کے طور پر مچھلی ، کیلا ، ساگ وعیرہ کے استعمال سے بھی میگنیشیم کی کمی کے سبب ہونے والا سر درد دور بھگایا جا سکتا ہے-

image


5: کیفین والے مشروبات کے ذریعے
کیفین بھی اعصاب کو پرسکون کر کے سر درد کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے- اس کے لیے چائے اور کافی کا استعمال بہترین ہوتا ہے- اگرچہ سوڈا والے مشروبات میں بھی کیفین موجود ہوتا ہے مگر اس کے استعمال کے دیگر مضر اثرات کے سبب یہ بہتر سمجھا جاتا ہے کہ سر درد کی صورت میں چائے یا کافی کا استعمال کیا جائے- مگر اس کو اپنی عادت بنانے کے بجائے ان اوقات میں جب سر درد نہ ہو استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے-

image


6: لونگ کا استعمال
لونگ ایک قدرتی طور پر درد کش دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے- اس سے اندرونی سوزش میں بھی آرام ملتا ہے اس لیے سر درد کی صورت میں لونگ کو چبانے سے بھی افاقہ ہوتا ہے- اس کے علاوہ لونگ کو ایک پوٹلی میں باندھ کر درد والی جگہ پر لگانے سے بھی افاقہ ہوتا ہے-

image


7: برف کی ٹکور سے
سر درد کی شدت کی صورت میں کسی واٹر پروف بیگ میں برف رکھ کر اس سے درد والی جگہ سکائی کرنے سے سر درد منٹوں میں دور ہو جاتا ہے اور اس سے درد مین آرام ملتا ہے-

image


8: آرام کرنے سے
سر کا درد درحقیقت اعصابی تھکن کی علامت ہوتی ہے اس کو دور کرنے کے لیے اعصاب کو آرام دینا بہت ضروری ہوتا ہے اس لیے سر درد کی صورت میں آرام کرنے سے بہت افاقہ ہوتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: