خواتین کے مسائل٬ پیشاب کی جلن اور انفیکشن کے علاج میں مددگار نسخے

image


عام طور پر خواتین کے بہت سارے ایسے مسائل ہوتے ہیں جن کو وہ شرم اور جھجک کے سبب کسی کو بتاتے ہوئے کتراتی ہیں- اور اس تکلیف کو برداشت کرتے کرتے بڑے مسائل کو آواز دے بیٹھتی ہیں پیشاب کی نالی کا انفیکشن بھی ایک ایسا ہی مرض ہے جس میں حواتین مردوں کے مقابلے میں تیس فی صد زیادہ مبتلا ہوتی ہیں-

پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی وجوہات
پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی وجوہات عام طور پر بیکٹیریا ہوتے ہیں جو کہ غیر معیاری پیڈز کے نتیجے میں پیدا ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ ذیابطیس میں مبتلا مریضوں کے بھی اس میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں-

علامات
پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی تکلیف کی صورت میں پیشاب کرنے کے دوران جلن اور درد ہوتا ہے اس کے علاوہ پیٹ کے نچلے حصے میں درد ہو سکتا ہے- بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے اور اگر یہ انفیکشن بڑھ کر گردوں تک چلا جائے تو اس صورت میں کمر اور ٹانگوں میں درد ، بخار اور متلی کی کیفیت اور تھکن بھی ہو سکتی ہے-

علاج
ویسے تو عام طور پر اس انفیکشن کے خاتمے کے لیۓ ڈاکٹر اینٹی بائوٹک ادویات دیتے ہیں جو کہ اس کا بہترین علاج ہے- مگر اس کے ساتھ ساتھ بعض چیزوں کے استعمال سے بھی اس مرض میں افاقہ حاصل کیا جا سکتا ہے-
 

image


1: زیادہ پانی پئيں
اس بیماری کا سبب بیکٹیریا ہوتے ہیں جو کہ آپ کو تکلیف میں مبتلا کرتے ہیں اور ان کو جسم سے نکالنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کھل کر پیشاب کیا جائے- تاکہ یہ بییکٹیریا جسم سے باہر خارج ہو سکیں اس لیے اس کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ یہ بیکٹیریا جسم سے خارج ہو سکیں-

2: کرینبیری کے جوس کا استعمال
کرینبیری یا کروندا عام طور پر پاکستان میں آسانی سے دستیاب نہیں ہوتا ہے مگر تمام میڈیکل اسٹورز پر ساشے کی صورت میں ملتا ہے جس کو گھول کر اس کا جوس بنایا جا سکتا ہے- یہ سرخ رنگ کا قدرے ترش ذائقے کا حامل ہوتا ہے اس کا دن میں دو سے تین بار استعمال کر کے اس مرض میں کافی افاقہ محسوس کیا جاسکتا ہے-
 

image


3: کاٹن کے ملبوسات کا استعمال کریں
اس مرض میں مبتلا ہونے کی صورت میں موٹے اور تنگ کپڑے پہنے سے اجتناب کرنا چاہیے کیوں کہ گرم اور نم ماحول میں بیکٹیریا کو بڑھنے کے زیادہ مواقع ملتے ہیں- اس لیے ہلکے اور ٹھنڈے ملبوسات کے استعمال سے بھی بیکٹیریا کی نمو میں کمی کی جا سکتی ہے جس سے بہتری محسوس کی جا سکتی ہے-

4: پیشاب نہ روکیں
اگر آپ کو پیشاب کرنے کی حاجت محسوس ہو تو اس کو بالکل نہ روکیں کیوں کہ اس سے اس مرض میں اضافے کے امکانات ہوتے ہیں اور اگر یہ انفکشن بڑھ کر گردوں تک پہنچ جائے تو گردوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے جو بہت خطرناک ہوتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: