خشک خوبانی کے ایسے فوائد کہ آپ حیران رہ جائیں

image


تحریر:ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور لاہور
خوبانی دیکھنے میں ایک چھوٹا سا پھل نظر آتا ہے لیکن لذت اور ذائقہ کے اعتبار سے اس کا کوئی ثانی نہیں ہے کچی خوبانی مزاج کے لحاظ سے سرد تر اور پکی ہوئی خوبانی کا مزاج گرم تر ہوتا ہے-

خوبانی دو رنگوں سفید اور زرد رنگ میں ہوتی ہے خوبانی کو خشک کر کے اس کا تیل بھی حاصل کیا جاتا ہے جسے سر کے امراض دور کرنے کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے- اگر اس کو خشک بھی کر لیا جائے تب بھی اس کے فوائد میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے-

اس لیے خشک خوبانی آپ کبھی بھی کھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سارا سال ہی دستیاب رہتی ہے اور فوائد بھی وہی رہتے ہیں-

خوبانی صفراوی مزاج کے لوگوں کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے صرف دس خوبانیاں کھائیں اس سے زیادہ خوبانی کھانا نقصان کا باعث بنتی ہے خوبانی کھانے کے بعد اس کا مغز بھی ضرور کھائیں کیونکہ اس کی گری اس کے نقصانات کو کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے کچی خوبانی بھی نہ کھائیں اس سے اپھارہ ہو جاتا ہے-
 

image


پاکستان میں بھی خوبانی کے درخت کاشت کیے جاتے ہیں خوبانی کا جام ،مربہ ،چٹنی اور اچار بھی سب بڑے شوق سے کھاتے ہیں- خوبانی کھانے والے افراد کو سرطان کا مرض نہیں ہوتا- گلگت اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خوبانی کو خشک کر کے سارا سال کھایا جاتا ہے-

خشک خوبانی سارا سال مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے خوبانی ذرا دیر سے ہضم ہوتی ہے خوبانی کھانے والوں کی قوت معدافعت بڑھ جاتی ہے- خوبانی میں وٹامن سی،فاسفورس،پروٹین،آئرن اور موجود ہوتا ہے خوبانی بواسیر اور آنتوں کے سدے بآسانی نکال دیتی ہے-

خوبانی کا پھل قبض کشا ہے خوبانی جسم کو طاقت دیتی ہے اور پیاس کی شدت کو کم کرتی ہے خوبانی سوزش معدہ میں کھانا مفید ہوتا ہے- خوبانی پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کرتی ہے خوبانی کو مغز سمیت کھانے سے قوت باہ میں اضافہ کا مؤجب بنتا ہے- خوبانی کھانے سے خون میں اضافہ ہوتا ہے اس سے صفراء کی شکایت دور ہوتی ہے-

خوبانی کھانے سے معدے کا بھاری پن،جلن اور گیس ختم ہو جاتی ہے اس کے لیے آپ صبح آٹھ خشک خوبانیاں نہار منہ کھا لیں اس کے بعد چاٹی کی لسی کا ایک گلاس پی لیں کم از کم دس دن تک ایسا کریں ۔اس کے علاوہ خوبانی گلے کی خراش ،نزلہ و زکام میں بھی آرام کا سبب بنتی ہے- اگر منہ میں آبلے بن جائیں تو بھی چند خوبانیاں کھالیں اس سے آرام ملے گا-
 

image


اگر جوڑوں کا درد ہو تو خوبانی کے ساتھ ساتھ اس کے مغز کو بھی کھائیں اس سے ہر طرح کے چھوٹے بڑے دردوں سے نجات مل جائے گی اگر منہ سے بدبو آتی ہو نیند کی کمی ہو اور پیٹ بھرا بھرا محسوس ہو تو خوبانی کی گری کے ساتھ کالی مرچ اور زیرہ سیاہ کو پیس لیں اور صبح ناشتہ میں ایک چمچ اس کا سفوف لے لیا کریں-

خوبانی کے مغز کا تیل سر کے بالوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اس کے استعمال سے بال تندرست اور مضبوط رہتے ہیں اور تادیر ان کی رنگت بھی قائم رہتی ہے بالوں کی خشکی و سکری سے بھی نجات مل جاتی ہے- اس کے علاوہ اس کے تیل کو چہرے پر لگانے سے خشکی کا خاتمہ ہو جاتا ہے اس کے تیل کی کنپٹیوں پر ہلکی ہلکی مالش کریں تو اس سے اچھی نیند آئے گی-

اگر اس کے مغز اور ہرڑ کو پیس کر سفوف بنا لیں اور ایک شیشی میں ڈال کر رکھ لیں اسے روزانہ رات کو ایک چمچ دودھ کے ساتھ لے لیں کم از کم تین ماہ تک یہ عمل کریں خونی بواسیر کا خون آنا بند ہو جائے گا بواسیر کے مریض سبزیوں اور پھلوں کا استعمال ضرور کریں خشک خوبانی کھانے سے جسم بھی فربہ ہو جاتا ہے -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: