کیا آپ گُلِ انار کے فائدے جانتے ہیں؟ 7 کلیاں نگلنے سے کیا ہوتا ہے؟

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)

انار جنت کا پھل ہے اور اپنی افادیت کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل پھل ہے اس پھل کا رس،دانے،پتے اور پھول اپنی اپنی جگہ بے مثال فوائد رکھتے ہیں-

انار زمانہ قدیم سے ہماری زمین پر موجود ہے اس کا درخت بیس میٹر لمبا ہو سکتا ہے اور اس پر بے شمار ٹہنیاں ہوتی ہیں اس کی چھال بھورے رنگ کی اور پتلی ہوتی ہے- انار کاتعلق پونیکا خاندان سے ہے یہ پھل پاک و ہند کے علاوہ افغانستان،ایران،شام فلسطین،امریکہ اور چین میں کاشت کیا جاتا ہے انار کی تین مشہور اقسام ہیں جن میں انار شیریں ،انار میخوش اور ترش انار قابل ذکر ہیں-

انار میں کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، آئرن، وٹامن اے اور وٹامن بی پایا جاتا ہے انار کی چھال،پتوں ،بیجوں اور پھولوں سے استفادہ حاصل کیا جاتا ہے- طب میں بہت سی بیماریوں کا علاج ان چاروں کے استعمال سے جاتا ہے ۔گل انار یعنی اس کے پھولوں کے کیا کیا فوائد ہوتے ہیں ۔
 

image


٭میٹھے انار کے پھولوں کو کوٹ کر پیس لیں پھر ان کے اوپر پانی کا چھینٹا ماریں اور پھولوں کو نچوڑ لیں اس میں سے جتنا رس نکلے اتنی ہی مقدار میں چینی ملا لیں اب انہیں پکا لیں اور محفوظ کر لیں یہ شربت نزلہ،کھانسی،دمہ اور سل و دق میں بہت مفید ہوتا ہے۔
٭کھٹے انار کے پھولوں کا سفوف بنا لیں بخار ہونے یا کھانسی کی صورت میں دو رتی پانی کے ساتھ لیں
٭اس کے پھولوں اور رس سے گل قند تیار کیا جا سکتا ہے جو قوت باہ کو بڑھاتا ہے
٭گل انار کا سفوف بنا کر خارش والی جگہ پر لیپ کرنے سے خارش میں آرام مل جاتا ہے
٭جن کو پھوڑے اور پھنسیاں ہوں وہ انار کی سات کلیاں نگل لیں
٭پرانے زخموں پر انار کے پھولوں کی راکھ بنا کر لگانے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں
٭انار کے بیجوں اور پھولوں کو خشک کر کے باریک سفوف بنا لیں اسے کھانے سے پیٹ کے کیڑے نکل جاتے ہیں
 

image


٭گرمیوں میں اکثر افراد کو نکسیر ہو جاتی ہے اس کے لئے انار کے پھولوں کو پیس کر نچوڑ لیں جو پانی حاصل ہو اسے ناک میں ڈالیں نکسیر سے فوری آرام مل جائے گا
٭انار کے پھولوں کو خشک کر کے اچھی طرح پیس لیں اب اسے صبح و شام اپنی دانتوں پر لگائیں جیسے آپ دانتو ں کا منجن استعمال کرتے ہیں ایسا کرنے سے دانتوں اور مسوڑوں سے خون آنا بند ہو جائے گا اور ہلتے دانت بھی طاقت ور ہو جائیں گے
٭اگر منہ سے تھوک کے ساتھ خون بھی آتا ہو تو انار سفوف پانی کے ساتھ لینے سے آرام آ جاتا ہے
٭ انار کے پھولوں کا جوشاندہ کثرت حیض میں مفید ہوتا ہے
٭گل انار سیلان لرحم کے مرض میں بھی فائدہ مند ہے
٭گل انار کا سفوف بنا کر پانی کے ساتھ لینے سے سر درد میں آرام ملتا ہے
٭گل انار کا سفوف قبض کو رفع کرنے میں مددگار ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: