پپیتا قدیم لوگوں کی نظر میں جان بچانے والا پھل لیکن چند نقصانات بھی

image


(تحریر:ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)

پپیتا مربوط گرم موسم کا پھل ہے پپیتا قدرت کا انمول تحفہ ہے جو اپنے اندر معجزانہ خوبیاں چھپائے ہوئے ہے قدیم لوگوں کی نظر میں پپیتا جان بچانے والا پھل ہے- بہت سے لوگ اس پھل کا بطور سلاد بھی استعمال کرتے ہیں- گوشت وغیرہ گھلانے کے لیے خواتین کچے پپیتے کو ہانڈی میں ڈالتی ہیں-

پپیتا میں وٹامن اے ،وٹامن سی،آئرن ،سوڈیم،پروٹین،فاسفورس،کیلشیم اور کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ پپیتے کا استعمال ہاضمہ کی ادویات میں بھی کیا جاتا ہے- پپیتا ایک سستا پھل ہے آج کل بازار میں دستیاب ہے- پپیتا کو اگر ہر کھانے کے بعد استعمال میں لایا جائے تو انسان کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے-

کئی لوگ اسے ترکاری کے طور پر بھی استعمال میں لاتے ہیں۔پپیتا کے بیجوں کو بھی مختلف ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے پپیتا کم مقدار میں ہی کھائیں اور اس کا زیادہ استعمال نہ کریں اس منفرد اور ذائقہ دار پھل کے فوائد بھی جانتے ہیں۔
 

image


فوائد:
٭دماغی امراض میں پپیتے کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے
٭سینے اور پھیپھڑوں کے امراض میں پپیتا کھانا شافی علاج ہے
٭پپیتا بدن کو فربہ کرتا ہے اور پیشاب آور پھل ہے
٭جگر ،تلی اور معدے کے مریضوں کو یہ پھل ضرور کھانا چاہیے
٭پپیتا ہڈیوں اور دانتوں کے لئے بھی مفید ہے
٭وٹامن اے کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے پپیتا بالوں اور جلد میں نکھار پیدا کرتا ہے
٭پپیتا نظام انہظام اور پیٹ کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے
٭پپیتا کھانے والے افراد قبض سے محفوظ رہتے ہیں
٭پپیتے کی جڑیں بواسیر کے مریضوں کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں
٭پپیتے کے پتوں کا رس ڈینگی بخار میں لینا فائدہ مند ہوتا ہے
٭پپیتا کھانے سے پیٹ کے کرم ہلاک ہو جاتے ہیں
٭پپیتا میں شہد ملا کر کھانے سے آنتوں کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے
٭پپیتا عمر میں اضافہ کا مؤجب بنتا ہے
٭ورم یا سوجن ہو جانے کی صورت میں پپیتے کے پتے نیم گرم کر کے متاثرہ حصے پر باندھ دیے جائیں تو ورم اور سوجن اتر جائے گی
٭پپیتا کے درخت سے حاصل ہونے والا دودھ داد کے مقام پر لگانے سے یہ مرض دور ہو جاتا ہے اور نشان بھی نہیں پڑتا
٭پپیتا کھانے سے بینائی تیز ہو جاتی ہے
٭پپیتا بیٹا کیروٹین سے بھر پور پھل ہے اس لیے یہ دمہ کے مریضوں کے لئے بھی مفید پھل ہے
٭پپیتا دل کے امراض میں بھی فائدہ مند ہے
٭پپیتا عورتوں کو چھاتی کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے
٭پپیتا کھانے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں
٭پپیتا جسم میں برے کولیسٹرول کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے
 

image


نقصانات:
٭حاملہ خواتین اس کا استعمال ہر گز نہ کریں کیونکہ اس کے استعمال سے حمل گر جاتا ہے
٭پپیتے کا زیادہ استعمال بد ہضمی ،معدے کا درد اور ہیضہ کا مؤجب ہوتا ہے
٭خون پتلا کرنے والی ادویات کا استعمال جو لوگ کرتے ہیں انہیں پپیتا نہیں کھانا چاہیے
٭ذیابیطس کے مریض بھی پپیتا کا استعمال اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے کریں
٭پپیتا کھانے سے الرجی کا امکان بھی موجود ہ رہتا ہے
٭پپیتا میں وٹامن سی کی کافی مقدار ہوتی ہے اس لئے اس کے استعمال سے اضافی وٹامن سی لینے سے گردوں میں پتھری بن سکتی ہے
٭پپیتے کے استعمال سے بعض افراد کو خارش یا دانے بھی نکل سکتے ہیں ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: