خواتین اب تھریڈنگ اور ویکسنگ کے بجائے اپر لپس کے بال ایسے آسان طریقوں سے ہٹائیں جن کے کوئی برے اثرات بھی نہیں ہوتے

image
 
خواتین نے اپر لپ کے بال ہٹانے کا آغاز کب سے کیا اس حوالے سے تاریخ خاموش ہے مگر معاملہ مصری حسین خواتین کا ہو یا ہندوستانی دیویوں کا ہر ایک خاتون کے چہرے پر بال کہیں بھی نظر نہیں آتے- اس کا مطلب ہے کہ چہرے پر بال ہونا خواتین کی خوبصورتی کے لیے بہتر نہیں سمجھا جاتا ہے- حالیہ دنوں میں اپر لپ کے بال ہٹانے کے لیے تھریڈنگ یا ویکسنگ کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے- مگر یہ عارضی حل ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کے جلد پر منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں- جبکہ لیزر کا طریقہ کار بہت مہنگا ہوتا ہے جس کو ہر کوئی افورڈ نہیں کر سکتا ہے- اس لیے آج ہم آپ کو اپر لپ کے بال صاف کرنے کے ایسے طریقے بتائيں گے جو کہ کسی قسم کے بھی منفی اثرات سے پاک ہوتے ہیں-
 
1: شکر اور لیموں
لیموں اور شکر کے آمیزے کو روزانہ اپر لپ پر لگا کر دس منٹ تک مساج کریں اس طرح اپر لپ کے بالوں میں وقت کے ساتھ واضح کمی آئے گی اور کچھ عرصے تک مستقل استعمال کے سبب اپر لپ پر موجود بال ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائيں گے-
 
image
 
2: انڈے کی سفیدی اور ہلدی کا ماسک
انڈے کی سفیدی کو علیحدہ کر لیں اور اس میں تھوڑی سی ہلدی شامل کر دیں اس کے بعد اس آمیزے کو اپر لپ پر لگا لیں اور خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں- خشک ہو جانے پر کھینچ کر اتار لیں اس ماسک کو ہفتے میں تین سے چار بار لگائیں اس طرح سے کچھ عرصے ہی میں اپر لپ کے بالوں سے نجات حاصل کرلیں-
 
3: دہی بیسن اور ہلدی
دو چمچ دہی میں تھوڑی مقدار میں ہلدی اور بیسن کو شامل کر لیں اور اس کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں- اس کے بعد اس کو اپر لپس پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیۓ چھوڑ دیں اس کے بعد اس کو رگڑ کر اتار لیں- اس سے ایک تو چہرے کی چلد چمکدار ہوتی ہے دوسرا اس سے بالوں کی نشونما میں بھی واضح طور پر کمی آتی ہے اور کچھ ہی عرصے میں اپر لپس پر سے بال ختم ہو جاتے ہیں-
 
image
 
4: مسور کی دال
مسور کی دال کو پیس کر اس کا آٹا بنا لیں اور اس کو دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اس کے بعد جس جگہ کے بال ہٹانے ہوں وہاں پر اس پیسٹ کو لگا کر خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد اس کو رگڑ کر اتار لیں اس سے بھی کچھ ہی عرصے میں بال صاف ہو جاتے ہیں-
 
5:کارن فلور اور دودھ
کارن فلور اور دودھ کو ملاکر پیسٹ بنا لیں اس کے بعد اس پیسٹ کو جہاں جہاں بال ہیں وہاں لگا دیں خشک ہونے کے بعد رگڑ کر اتار لیں کچھ ہی عرصے میں بالوں کی نشونما میں واضح کمی نظر آئے گی -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: