نوجوان لڑکیوں میں کمزوری اور تھکن کی وجوہات اور اس کا علاج

image


عام طور پر ہر گھر میں نوجوان لڑکیاں اکثر اوقات سر درد کی اور تھکن کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں جس کو گھر والے کام چوری یا پھر کم کھانے کی وجہ قرار دیتے ہیں- مگر ہم میں سے بہت کم افراد اس بات سے واقف ہوتے ہیں کہ یہ علامات درحقیقت ایک بیماری کا سبب ہوتی ہیں اس بیماری میں لڑکیاں سر درد کی شکایت کرتی ہیں ان کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک کم ہو جاتا ہے یہاں تک کہ بعض اوقات یہ بے ہوشی تک جا پہنچتا ہے-

علامات
اس بیماری کی علامات کچھ اس طرح ہوتی ہیں شدید تھکن ہوتی ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کے کام کرنے میں دل نہیں لگتا ہے اور خواہش ہوتی ہے کہ انسان زيادہ وقت بستر پر ہی گزار دے ۔ اس بیماری میں انسان نیند سے اٹھنے کے بعد بھی فریش نہیں ہوتا ہے اور اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مزید نیند کر لے سر درد اور پیٹ میں درد ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شدید چکر بھی آتے ہیں-

وجوہات
سائنسدان اس بیماری کے حوالے سے ریسرچ کر رہے ہیں مگر ابھی تک وہ اس کی اصل وجوہات جاننے میں ناکام رہے ہیں- مگر ان کا اندازہ ہے کہ یہ بیماری درحقیقت دماغ اور جسم کے درمیان بے اعتدالی کے سبب ہوتی ہے اگر دماغ کسی حوالے سے بہت زیادہ دباؤ میں ہوتا ہے تو اس کا اثر براہ راست جسمانی معاملات پر پڑتا ہے جس کے سبب جسم صحت مند ہونے کے باوجود بیمار ہو جاتا ہے جس کی علامات تو موجود ہوتی ہیں مگر اسباب واضح نہیں ہوتے ہیں-
 

image


عام طور پر اس کی وجوہات میں کسی قسم کا ذہنی دباؤ سب سے اہم وجہ ہوتی ہے جیسے کہ امتحان کی ٹینشن ، یا پھر جذباتی اتار چڑھاؤ بھی اس کا سبب ہو سکتا ہے- اس کے علاوہ عام طور پر ہارمون میں ہونے والی تبدیلی بھی اس کا اہم سبب ہو سکتی ہے ۔ ماہواری کے سائیکل میں بھی ماہواری کے دنوں کے بعد ہونے والے جذباتی دباؤ کی وجہ سے بھی نوجوان لڑکیاں ان علامات کا شکار ہو سکتی ہیں-

علاج
اس مرض کے علاج کے لیۓکسی ڈاکٹر کے بجاۓ ماہر نفسیات سے رجوع کرنا ایک بہتر حل ہوتا ہے اس سے انسان کے مزاج میں پوشیدہ گرہیں کھلنے میں مدد ملتی ہے اور سوچ کے منفی پہلو چتم ہو کر مثبت انداز فکر پروان چڑھتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ مزید چیزیں بھی اس معاملے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں-

1: مثبت انداز فکر
بچیوں کے اندر مثبت انداز فکر پیدا کریں ان کے اندر صبر اور شکر کے جذبات پروان چڑھائیں ان کے اندر سے مادیت پرستی کی سوچ کا خاتمہ کریں اور ان کو خوش رہنے کے طریقے بتائيں-

2: معیاری نیند
انسانی دماغ کے لیے ایک اچھی نیند ایک ٹانک کا کام کرتی ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ صحیح وقت پر سونے کی کوشش کی جاے اور اس کے بعد جاگنے کا وقت بھی مقرر ہو تاکہ انسان اس نیند سے وہ توانائ حاصل کر سکے جو اس کے لیۓ دن بھر میں مددگار ثابت ہو-
 

image


3: اچھی اور سادہ غذا
بچیوں کی مستقبل کی نشونما کے لیے متوازن غذا کی اہمیت لڑکوں سے زیادہ ہوتی ہے کیوں کہ انہوں نے اپنی آنے والی زندگی میں ایک ماں بھی بننا ہوتا ہے- اس لیے ان کی غذا کے چناؤ میں ان تمام امور پر نظر رکھیں اور ایسی متوازن غذا فراہم کریں جو کہ کیلشیم ، پروٹین اور وٹامن سے بھرپور ہو ایسی غذا کا بہت مہنگا ہونا ضروری نہیں ہے سادہ سی غذا میں بھی ایسے اجزا بہم پہنچائے جا سکتے ہیں-

4: نفسیاتی دباؤ سے بچائيں
عام طور پر ہر وقت کی ڈانٹ پھٹکاراور ناکامی کا دباؤ بچیوں کو اس بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے ایسے موقعوں پر گھر کے افراد اس بیماری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور بچیوں کو اپنی محبت کا احساس دلا کر ان کو اس نفسیاتی دباؤ سے آزاد کروا سکتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: