سرخ رنگ کی اس سبزی سے لوگ ڈرتے کیوں ہیں؟ فائدے جان لیں تو ---

image
 
چقندر کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو کہ پاکستان میں آسانی سے دستیاب ہیں ان کو کچی اور پکی دونوں حالتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے- اس کے سستے ہونے کے سبب عوام کا ایک بڑا حلقہ اس کی قدر و قیمت کو اہمیت دینے کو تیار نہیں ہے- اور کچھ لوگ اس کی گہری گلابی رنگت کے سبب اس کو استعمال کرنے سے اجتناب کرتے ہیں کیوں کہ اس کو کاٹنے کے نتیجے میں ہاتھوں پر اس کا رنگ لگ جاتا ہے جو کہ پانی سے دھونے پر نہیں اترتا ہے- مگر چقندر کے دھبوں پر اگر لیموں کو رگڑا جائے تو اس سے اس کے نشان صاف ہو جاتے ہیں- یہ سبزی اپنے فوائد کے سبب انسان کے لیے کئی حوالوں سے مفید ثابت ہو سکتی ہے جو لوگ اس کے فائدے جان لیں وہ اس کو استعمال کیے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں-
 
1: بلند فشار خون کے لیے
چقندر میں بڑی مقدار میں نائٹریٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں داخل ہو کر نائٹرک آکسائڈ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو کہ خون کی نالیوں کو کھولنے اور ان کو ریلیکس کرنے میں مدددگار ثابت ہوتے ہیں- جس کی وجہ سے بلند فشار خون کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور ان کا بلڈ پریشر اس کے استعمال کے چند گھنٹوں بعد ہی کم ہونا شروع ہو جاتا ہے-
 
2: دل کے مریضوں کے لیے
دل کی بیماریاں مختلف نوعیت کی ہو سکتی ہیں مگر ان تمام میں چقندر کا جوس ایک جادو کا کام کرتا ہے- یہ دل کے عضلات کو سکون فراہم کر کے اس کی کام کرنے کی استعداد میں اضافے کا موجب بنتا ہے- اس لیے دل کے مریضوں کو روزانہ اس کا جوس پینا بہت بہتر ثابت ہوتا ہے-
 
image
 
3: جوڑوں کے درد کے لیے
چقندر کے اندر بیٹالین نامی ایک پگمنٹ موجود ہوتا ہے جو کہ اندرونی سوزش کو ختم کرنے کا باعث بنتا ہے- اس لیے جوڑوں کے درد کے مریض جن کے عضلات اور جوڑوں میں سوزش ان کو شدید درد میں مبتلا کرتا ہے- ایسے مریضوں کے لیے چقندر بہترین ہوتا ہے جو کہ اندرونی سوزش کا خاتمہ کر کے انہیں درد سے نجات فراہم کرتا ہے-
 
4: دماغ کی صحت کے لیے
چقندر کا استعمال دماغ کو طاقت فراہم کرتا ہے کیوں کہ یہ دوران خون کو بہتر بناتا ہے جس کے سبب دماغ کو خون کی فراہمی بہتر ہوتی ہے اور اس سے دماغ کو ملنے والی آکسیجن کی مقدار میں بھی اضافہ ہوتا ہے- اور نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ دماغی سرگرمی کرنے والوں کی تھکن کو دور کر کے تازگی بھی فراہم کرتا ہے-
 
image
 
5: نظام انہضام کے لیے
چقندر میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ آنتوں کے افعال کو بہتر بناتا ہے قبض کا خاتمہ کرتا ہے نیا خون بناتا ہے بھوک لگنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور آنتوں کے کینسر سے بھی بچاتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: