کیا آپ واقعی اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ تو آپ کو ان 10 بہترین غذاؤں کو اپنانا ہوگا

وزن کم کرنے کے لئے لوگ مختلف طریقہ کار اپناتے ہیں، کچھ روزانہ ورزش کر کے اپنی صحت کو بہتر بناتے ہیں تو وہیں چند لوگ اپنی غذا کو مختصر کر دیتے ہیں۔ کیا آپ کو یہ بات معلوم ہے کہ بنا ورزش اور کم خوراک کے علاوہ بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے؟ ہم آپ کو 10 ایسی وزن کم کرنے والی عذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے استعمال سے نہ صرف آپ اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی بھی گزار سکتے ہیں۔
 

1. انڈے (Whole Eggs)
انڈا ایک غذایئت سے بھرپور خوراک ہے جسے دنیا بھر میں لوگ بہت  شوق سے کھاتے ہیں۔ انڈے میں بہت غذایئت پائی جاتی ہے جو صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ صرف ایک ابلے ہوئے انڈے میں وٹامن اے، وٹامن بی فائیو، سمیت دیگر غذائی اجزا شامل ہوتی ہیں۔ سائنسی تحقیق کے مطابق ایک دن میں دو سے تین انڈے کھائے جانے سے صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ساتھ ہی اس سے وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

image


2. ابلے آلو (Boiled Potatoes)
ابلے آلو وزن میں نمایاں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آلو وہ سبزی ہے جسے عام طور پر کئی کھانوں میں شامل کیا جاتا ہے اور ذائقہ بھی اس سبزی کا بہت لذیز ہوتا ہے۔ آلو میں پوٹاشیم زیادہ شامل ہوتا ہے جو کہ ہمارے بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

image


3. مگرناشپاتی (Avocados)
مگرناشپاتی غذا کے لئے ایک بہترین پھل مانا جاتا ہے۔ مگرناشپاتی کے اندر چربی کے اجزا انتہائی کم ہوتے ہیں ۔ یورپی ممالک میں مگرناشپاتی کو موٹاپے سے نجات کے لیے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ مگرناشپاتی میں پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، چھلکوں سمیت اس پھل کو کھانا اضافی فائبر فراہم کرتا ہے جو پیٹ کو زیادہ وقت کے لئے بھرے رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس پھل کو چبانے سے بھی جسم کے اندر کچھ کیلوریز جل جاتی ہیں۔

image


4. چکوترہ (Grapefruit)
گریپ فروٹ بہت کم کیلوریز میں پیٹ کو بھرنے میں مدد دیتا ہے، جس کی وجہ اس میں موجود فائبر جو ہضم ہونے میں کافی وقت لیتا ہے۔ آدھا گریپ فروٹ یا ایک گلاس گریپ فروٹ جوس کا کھانے سے پہلے پینا کم کیلوریز جزو بدن بنانے میں مدد دیتا ہے۔

image


5. ناریل کا تیل (Coconut Oil)
ناریل کا تیل ہاضمے کو بہتر بنانے کا ایک قدرتی ذریعہ ہے۔ اس میں شامل خاص قسم کی چربی کھانے کے فوراً بعد ہضم ہو جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ناریل سے متعلق یہ بات ظاہر ہوئی کہ اس کے تیل سے پیٹ کی چربی کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے کچھ کھانوں میں ناریل کا تیل شامل کرلیں تو اس کے استعمال سے وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

image


6. لال مرچ (Chili Pepper)
لال مرچوں کا استعمال بھی وزن کم کرنے میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم یہ مخصوص فائدہ تب ہی حاصل ہو سکتا ہے جب آپ اسے اپنی روزمرہ کی غذا میں شامل کریں- لال مرچ کا استعمال صرف چند مواقع پر کرنے سے حاصل ہونے والا فائدہ جزوی ثابت ہوتا ہے- درحقیقت لال مرچ میں capsaicin پایا جاتا ہے جو وزن کم کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے-

image


7. پھل (Fruit)
پھل قدرت کا ایک بہترین تحفہ ہے جن کو کھانے سے ہمارا جسم تندرست رہتا ہے۔ در حقیقت پھلوں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو وزن گھٹانے کے ساتھ ساتھ آپ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یقیناً تمام پھلوں کے فائدے ایک جیسے نہیں ہوتے لیکن ان میں وزن کم کرنے کی خصوصیات لازمی پائی جاتی ہیں-

image


8. گری دار میوے (Nuts)
باوجود اس کے کہ گری دار میوؤں میں بہت زیادہ مقدار میں فیٹ پایا جاتا ہے لیکن یہ پھر بھی ایک صحت بخش غذا ہے۔ ان میں متوازن طور پر صحت مند فیٹ٬ فائبر اور پروٹین موجود ہوتے ہیں جو میٹابولزم کی کارکردگی کو بہترین بناتے ہیں- یہاں تک کہ یہ وزن میں کمی کا باعث بھی بنتے ہیں-

image


9. سیب کا سرکہ (Apple cider vinegar)
سیب کا سرکہ قدرتی صحت کی فراہمی کے معاملے میں ناقابلِ یقین حد تک مقبول ہے- کچھ لوگ اسے پانی میں شامل کر کے بھی پیتے ہیں- متعدد تحقیق میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ سیب کا سرکہ وزن میں کمی کے حوالے سے کافی مفید ہے- 12 ہفتوں پر مشتمل ایک تحقیق کے دوران یہ نتیجہ سامنے آیا کہ اگر روزانہ 15 یا 30 ملی لیٹر سیب کا سرکہ پیا جائے تو 1.2 کلو گرام سے 1.7 کلو گرام تک وزن کم کیا جاسکتا ہے-

image


10. تخم ملنگا (Chia Seeds)
تخم ملنگا کا استعمال عام طور پر مشروبات میں کیا جاتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اس کےاستعمال سے جسم میں موجود گرمائش کا خاتمہ ہوتا ہے۔ تخم ملنگا میں فی اونس 12 گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتا ہے جو کہ بہت زیادہ ہے۔ موٹاپے کا شکار افراد اگر روزانہ بھی تخم ملنگا اپنی غذا میں شال کریں تو بڑھتے ہوئے وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: