نیم، بیری، کیلے، ببول اور کھجور کے پتوں کے ایسے فائدے جو آپ نہیں جانتے

image


اللہ تعالیٰ نے کسی بھی چیز کو بلا کسی مقصد کے پیدا نہیں کیا ہے- ہر ہر چیز کا اس دنیا میں کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہوتا ہے یہ ایک علیحدہ بات ہے بہت ساری چیزوں کے فوائد سے ہم لوگ واقف نہیں ہوتے ہیں- آج ہم آپ کو کچھ ایسے درختوں کے پتوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ ویسے بھی بہت مفید ہیں مگر ان کے پھل کے ساتھ ساتھ ان درختوں کے پتے بھی بہت سارے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں

1: بیری کے پتوں کے فوائد
بیری کا درخت ویسے تو بہت سارے فوائد کا حامل ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کے پتے بھی بہت مفید ہوتے ہیں- اس کے پتوں کو کپڑوں میں رکھ دیں تو اس میں کبھی بھی کیڑا نہیں لگے گا اسکے پتوں سے نہانے کے بھی بہت فوائد ہیں- یہ جراثیم کش ہوتے ہیں اس لیے ایام حیض کے بعد ہونے والے غسل کے لیے نہانے کے پانی میں بیری کے پتوں کو ابال لیں اور اس سے غسل کریں تو اس سے جراثیم دور ہو جاتے ہیں-

image


2: نیم کے پتے
نیم کے درخت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ کارآمد درخت ہے جس کا ہر ہر حصہ کسی نہ کسی کام آتا ہے- نیم کے درخت کے باقی حصوں کی طرح اس کے پتے بھی انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں اس کے کچھ فائدے ہم آپ کو بتائیں گے- نیم کے پتے پیس کر زخم پر لگانے سے زخم جلدی بھر جاتا ہے نیم کے پتوں کو پانی میں اس حد تک ابالیں کہ پانی کا رنگ سبزی مائل ہو جائے- اس پانی کو سر پر شیمپو سے دھونے کے بعد بطور کنڈشنر لگائیں تو اس کے نتیجے میں بالوں میں سے سکری کا خاتمہ ہوتا ہے- کیل مہاسوں پر نیم کا پیسٹ لگانے سے چہرے پر سے کیل مہاسے دور ہوتے ہیں-

image


3: ببول کے پتے
ببول کا درخت برصغیر پاک و ہند میں حکیموں کا بہت پسندیدہ درخت رہا ہے اور اس کا سبب یہ ہے کہ یہ درخت جراثیم کش ہونے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی الرجی کا خاتمہ کرتا ہے- اس کے علاوہ اندرونی سوزش کو بھی ختم کرتا ہے اس کے پتوں کو پانی میں ابال کر پینے سے پرانی کھانسی میں افاقہ ہوتا ہے- اس کے علاوہ اس کے پتوں والے پانی سے کلی کرنے کے سبب منہ کی بدبو دور ہوتی ہے- حاملہ عورتیں اور قبض کے مریض اس درخت کے پتوں کے استعمال میں احتییاط برتیں-

image


4: کیلے کے پتے
کیلے کے پتوں کا پیسٹ بنا کر جلد پر لگانے سے جلد چمکدار ہوتی ہے اور جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے- اس کے علاوہ شدید ترین ڈائریا کی صورت میں کیلے کے پتوں کو جلا کر اس کی راکھ پانی میں ملا کر پینے سے فوری طور پر افاقہ ہوتا ہے- آدھا گلاس کیلے کے پتوں کا جوس نکال کر پینے سے پیٹ صاف ہوتا ہے جسم میں سے زہریلے مادوں کا اخراج ہوتا ہے اور جلد چمکدار ہوتی ہے-

image


5 :کھجور کے پتے
اس درخت کے پھل کی اہمیت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے مگر اس کے ساتھ اس کے پتے میں پرانی بواسیر کے خاتمے کے لیے بہت مفید ہیں- کھجور کے پتوں کو جلا کر اس کی راکھ کو پانی میں شامل کر کے پینے سے خونی اور بادی دونوں طرح کی بواسیر میں افاقہ ہوتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: