مسمی کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور)

مسمی کا تعلق بھی ترشادہ پھلوں کے خاندان سے ہی ہے اور یہ بھی مالٹے کی ایک خاص قسم ہے جس میں اﷲ تعالیٰ نے کئی فوائد رکھے ہوئے ہیں- آج ہم ان فوائد کو جاننے کی کوشش کریں گے یہ پھل ترش خاندان سے تعلق ضرور رکھتا ہے لیکن اس میں کٹھاس نہیں ہوتی بلکہ یہ میٹھا ہوتا ہے لیکن میٹھا بھی اس میں برائے نام ہی ہوتا ہے-

اس لیے اس پھل کو مریض استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ بیماری کے بعد ہونے والی کمزوری کو دور کرتا ہے اور آپ کے جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے اس کے علاوہ اگر آپ مسمی کا جوس نکال کر بیمار شخص کو پلائیں تو بھی اسے تندرستی حاصل ہو گی۔

مسمی میں کاپر،پوٹاشیم،آئرن ،کیلشیم اور وٹامن سی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے ماہرین طب کے مطابق اس کا مزاج گرم تر ہے مسمی لاغر افراد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس کے علاوہ ایسے افراد جن میں جگر کی گرمی ہو وہ بھی اس کا رس نکال کر پی سکتے ہیں۔ اگر آپ دن میں چھ مسمی کھا لیں تو سارا دن آپ کو بھوک نہیں لگے گی اس کے علاوہ مسمی کا کھانا پھوڑے پھنسیوں کا خاتمہ کرتا ہے اور خارش میں بھی اس کا کھانا اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
 

image


مسمی کھانے سے نظر بہتر ہو جاتی ہے نظر کی کمزوری دور ہوتی ہے اس کے علاوہ مسمی عمر میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہے- مسمی کا جوس پینے سے کھانسی کو آرام ملتا ہے مسمی کا جوس پینے سے بخار میں یا بعد کی کمزوری دور ہو جاتی ہے مسمی گلے کی سوزش ،نزلہ و زکام اور سردیوں میں ہونٹ پھٹ جانے سے ہمیں محفوظ رکھتی ہے اگر کسی کو قبض کی شکائت ہو تو وہ مسمی کے جوس میں تھوڑا سا نمک ڈال کر لے قبض فوراً دور ہو جائے گی۔

اس میں موجود پوٹاشیم کی وجہ سے یہ ڈائیریا،اسہال اور پیچش میں مفید ہوتی ہے اس کے علاوہ قے اور متلی سے بھی بچاتی ہے۔اگر کسی کو خون والا پاخانہ آ رہا ہو تو اسے مسمی کھلائیں خون آنا بند ہو جائے گا۔مسمی میں مٹھاس کم ہونے کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں-

اس میں ذیابیطس کا علاج بھی ہے دو چمچ مسمی کا جوس ،چار چمچ آملہ کا جوس اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ لینے سے ذیابیطس کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔اگر منہ کا کینسر ہو تو مسمی کے جوس کو گرم پانی میں ملا کر لینے سے آرام ملتا ہے اگر متواتر مسمی کا استعمال کیا جائے تو یہ دل کے امراض میں فائدہ مند رہتی ہے کیونکہ مسمی شریانوں میں خون کے بہاؤ کو رواں رکھتی ہے ۔
 

image


موٹاپے کو دور کرنے میں بھی مدد کرتی ہے کیونکہ اس میں کیلوریز اور فیٹ کم ہوتے ہیں ۔اگر مسمی کے جوس میں شہد ملا کر لیا جائے تو یہ آپ کی چربی کو کم کرے گی۔حاملہ خواتین بھی مسمی کا رس ضرور لیا کریں کیونکہ اس میں کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہے جو بچے اورماں دونوں کے لئے فائدہ مند ہے۔مسمی پیشاب آور بھی ہے مسمی کا جوس بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کمی سطح کو نارمل رکھتا ہے ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: