سردیوں کے موسم کی اس سستی سبزی کے طبی فوائد جان کر آپ ضرور اسے کھانے کو تیار ہو جائیں گے

image


شلجم کا شمار سردی کے موسم کی ان سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے پسند کرنے والے کم اور نا پسند کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے- یہی سبب ہے کہ اس سبزی کی قیمت بھی مارکیٹ میں کافی کم ہوتی ہے مگر اگر اس کے طبی فوائد سے واقفیت حاصل ہو جائے تو ہر کوئی اس کو کھانے کے لیے تیار ہو جائے- اس لیے آج ہم آپ کو اس معمولی سمجھی جانے والی سبزی کے بیش بہا فوائد سے آگاہ کریں گے کہ کس طرح یہ سبزی بڑی بڑی بیماریوں کے خطرات سے انسان کو بچا سکتی ہے-

1: کینسر سے بچاؤ
شلجم کی سبزی خصوصی طور پر بریسٹ کینسر اور آنتوں کے کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے اس میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم سے زہریلے مادے خارج کر کے کینسر کے خطرات کا خاتمہ کرتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ یہ جگر کے افعال میں بھی بہتری لا کر نیا خون بناتا ہے-

2: دل کے دورے سے بچاؤ
شلجم کے اندر بڑی مقدار میں وٹامن کے موجود ہوتا ہے جو کہ اندرونی سوزش کا خاتمہ کرتے ہیں- اس لیے وہ شریانیں جو کہ دل کی جانب خون لے کر جاتی ہیں ان کے اندر کسی بھی قسم کی سوزش دل کے دورے کے خطرات کو بڑھا دیتی ہیں- شلجم کا استعمال ان بند شریانوں کو کھولتا ہے اور دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے-
 

image


3: ہڈیاں مضبوط کرتا ہے
شلجم میں بڑی مقدار میں کیلشیم اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے اس لیۓ وہ ہڈیوں کے لیے بہت بہتر ہوتا ہے- یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے جوڑنے میں اتنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے جتنا کہ ایک کپ دودھ ہوتا ہے اس کے علاوہ بڑی عمر کے لوگوں میں ہونے والے جوڑوں کے درد کا بھی خاتمہ کرتا ہے-

4: پھیپھڑوں کو صاف کرتا ہے
تمباکو نوشی کرنے والے افراد کے پھیپھڑوں میں جو ٹار جمع ہو جاتا ہے اور پھیپھڑوں کے عمل کو متاثر کرتا ہے ان کے لیے شلجم میں موجود وٹامن اے بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور پھیپھڑوں کی صفائی کر کے ان کے افعال کو درست کرتا ہے-

5: نظام ہاضم کو بہتر کرتا ہے
شلجم میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہےجو کہ قبض کا خاتمہ کرتا ہے اور نظام ہاضم کو بہتر بناتا ہے-
 

image


6: پھٹی ایڑیوں کا خامتہ کرتا ہے
سردی کے موسم میں موسم کی شدت اور خشکی کے سبب عام طور پر ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں جو کہ نہ صرف بدنما لگتی ہیں بلکہ کافی تکلیف کا بھی سبب بن سکتی ہیں- اس کے لیے دس سے بارہ دانے شلجم کو پتوں سمیت پانی میں ابال لیں اور اس کے بعد اس پانی میں دس سے پندرہ منٹ تک پاؤں کو بھگوئیں دو سے تین دن کے استعمال سے بدنما ایڑیاں ٹھیک ہو جائيں گے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: