بچوں کے امراض اور ان کا دیسی علاج

image


بچے سب کو پیارے ہوتے ہیں اور بچے نازک بھی ہوتے ہیں اس لیے ان کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے خاص کر جب موسم میں تبدیلی آتی ہے تو ماں باپ کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے- آج ہم بچوں کے حوالے سے کچھ بیماریوں کی بات کریں گے اور ان کا دیسی علاج بھی بتائیں گے۔

بچوں کا بسترپر پیشاب کرنا:
٭اگر بچے کو ایک ہفتے تک دو چھوہارے روزانہ کھلائیں تو بچہ رات کو بستر پر پیشاب نہیں کرے گا۔

٭بچے کو جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر بنا کر ایک چھوٹی چمچ پانی کے ساتھ دیں تو بچہ بستر پر پیشاب نہیں کرے گا۔

بچوں کا سوکھا پن اور جسمانی کمزوری:
٭بچے کو دودھ اور سنگترے کا رس دیں اس سے اس کی جسمانی کمزوری ختم ہو جائے گی۔

٭ بچے کو کیلے کھلائیں آلو ابال کر دیں ۔
 

image


بچوں کو دست لگنا:
دست یا اسہال کی صورت میں سونٹھ اور سونف کو ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں اور ایک کپ پانی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں جب پانی آدھا رہ جائے تو اسے اتار کر چھان لیں اور ٹھنڈا کر کے کسی صاف بوتل میں رکھ لیں ایک چائے کا چمچ بچے کو پلانے سے دست رک جائیں گے۔

دانت دیر سے نکلنا:
٭اگر بچوں کے دانت دیر سے نکل رہے ہوں تو انہیں ٹماٹر کا رس پلائیں دانت جلدی نکل آئیں گے۔

بچوں کو قبض کی شکایت:
چھوٹے بچوں کو اگر قبض کی شکایت ہو جائے تو انہیں ایک چائے کا چمچ انگور کا رس پلائیں قبض دور ہو جائے گی۔

پیٹ کے کیڑے:
٭بچے کے پیٹ میں کیڑے ہوں تو اسے روزانہ دو اخروٹ کھلائیں پیٹ کے کیڑے مر جائیں گے۔

٭بچے کی مقعد پر ہینگ کو پانی میں گھول کر روئی کے ساتھ لگائیں ۔

بچے کا پیٹ پھولنا:
٭اگر بچے کا پیٹ پھول رہا ہو تو رات کو تھوڑی سی سونف لیکر اسے پانی میں بھگو دیں صبح پانی کو نتھار لیں اور اس پانی کی ایک چمچ بچے کو دودھ میں ملا کردیں۔
 

image


بچوں کا نزلہ و زکام :
٭اگر بچوں کو نزلہ و زکام کی شکایت ہو جائے تو انہیں دو چھوہارے یا دو کھجوریں دودھ میں ملا کر ابال لیں اور دودھ بچے کو پلا دیں ۔اینٹی بائیوٹک بچے کو نہ دیں۔

٭ ادرک کا رس اور شہد کو ملا کر بچے کو چٹائیں ۔

بچے کا مٹی کھانا:
٭اکثر بچے مٹی کھانا شروع کر دیتے ہیں ایسے بچوں کو کیلے اور شہد کو ملا کر کھلائیں وہ مٹی کھانا چھوڑ دیں گے۔

بچے کا منہ سے دودھ الٹنا:
٭ اگر بچہ دودھ پینے کے بعد دودھ باہر نکال دے تو اسے ادرک کے رس میں شہد ملا کر چٹا دیں ۔

چھوٹے بچوں کی کھانسی:
٭کھانسی کی صورت میں بچے کو انڈے کی زردی میں شہد ملا کر چٹائیں۔

٭چھوٹی الائچی پیس کر بھی بچے کو اس کا سفوف بنا کر دیں۔

٭ادرک کے رس میں شہد ملا کر بچے کو چٹانے سے کھانسی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: