سردیوں میں حاملہ خواتین کے لیے بہترین غذا اور احتیاطی تدابیر

image


غذا ہر جاندار کے لیے ضروری ہے لیکن صحت مند غذا ہی آپ کو صحت مند اور توانا رکھتی ہے لیکن ماں بننے والی خواتین کے لئے غذا کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ ماں جیسی غذا لے گی اس کا براہ راست اثر اس کے پیدا ہونے والے بچے پر ہو گا- اس لیے ضروری ہے کہ ماں کو صحت مند اور کیلریز سے بھر پور غذا دی جائے تاکہ اس کا ہونے والا بچہ صحت مند جسم اور ذہن کے ساتھ پیدا ہو-

ہمارے ہاں اکثر خواتین حمل کے دوران اپنی خوراک پر زیادہ توجہ نہیں دیتیں اور کچھ خواتین کے لئے صحت مند غذا کا حصول غربت کی وجہ سے نا ممکن ہو جاتا ہے۔اگر دیکھا جائے تو حاملہ خاتون کو حمل کے دوران بھی اور حمل کے بعد بھی اچھی غذا کی ضرورت رہتی ہے- اگر حاملہ خاتون کی خوراک پر دھیان نہ دیا جائے تو اس سے حمل کے ضائع ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے- اس کے علاوہ پیدا ہونے والا بچہ کمزور اور کم وزن پیدا ہو گا اور خدا نخواستہ معذوری بھی ہو سکتی ہے کیونکہ پیدا ہونے والا بچہ ماں کی غذا پر ہی اپنی ضرورت پوری کرتا ہے- اس لئے حاملہ خواتین حمل کے دوران متوازن غذا لیں اور حمل کے بعد بھی اپنی خوراک کا دھیان رکھیں تاکہ اگلے بچے کی پیدائش تک وہ اپنے آپ کو دوبارہ تیار کر سکیں۔
 

image


روزانہ ہر حاملہ خاتون کو تقریباً تین سو کے قریب کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے حاملہ خاتون کو کون سی غذا کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ کیا احتیاطی تدابیر اپنائے جس سے وہ اور اس کا آنے والا بچہ صحت مند رہیں۔ مندرجہ ذیل میں موجود ہے:

٭حاملہ خواتین کو اپنی غذا میں پروٹین والی غذاؤں کا استعمال بھی کرنا چاہیئے کیونکہ پروٹین بچے کی نشو و نما کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اس کے لئے آپ دودھ ،دہی،انڈہ،دالیں اور گوشت کا استعمال کر سکتی ہیں۔

٭حاملہ خواتین کو وٹامن اے،وٹامن ڈی،وٹامن سی اور وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے ان وٹامنز کی کمی کو آپ پھلوں اور سبزیوں (پتے والی سبزی) کے استعمال سے پورا کر سکتی ہیں پالک کا استعمال آئرن کی کمی کو پورا کرے گا اور خواتین کو قبض جیسے مسائل سے بھی بچائے گی آج کل کے موسم میں مالٹا ،کنو اور مسمی بازار میں بآسانی مل جاتے ہیں ان میں سے کوئی ایک پھل روزانہ کھائیں ۔

٭وٹامنز اور خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے اپنی ڈاکٹر سے رجوع کریں تا کہ وہ آپ کو غذائی چارٹ مہیا کریں اور کچھ ادویات کا استعمال بھی شروع کروائے۔
 

image

 
٭دوسری غذا کی طرح سردیوں میں مچھلی بھی کھائیں تاکہ آپ کو جو اضافی چکنائی کی ضروت پڑتی ہے وہ بھی پوری ہو جائے۔

٭حاملہ خاتون کو سرد موسم میں کم از کم چھ گلاس پانی روزانہ پینے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر موسم گرم ہو تو آٹھ سے دس گلاس پانی روزانہ کی بنیاد پر پیئیں۔

٭حمل کے دوران خواتین کو شراب نوشی،تمباکو ناشی ،کافی اور چائے وغیرہ نہیں لینی چاہئیے ان کے استعمال سے پیدا ہونے والے بچے پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

٭حمل کے دوران اپنے طور پر کسی بھی دوا کا استعمال نہ کریں جو دوا بھی لینی ہو اپنی ڈاکٹر کے مشورہ سے ہی لیں۔

٭حاملہ خواتین باہر کے کھانوں سے مکمل اجتناب کریں گھر میں صحت مند غذا کا بندوبست کریں۔اس کے علاوہ چہل قدمی بھی ضرور کریں جو کہ بچے کی پیدائش کے وقت آسانی کا باعث بنتی ہے ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: