بیر کھانے کے یہ فائدے جان کر آپ کبھی اس سے منہ نہیں موڑیں گے

image


ایک وقت تھا کہ گاؤں کے تقریباً ہر گھر میں بیر کا درخت ہوا کرتا تھا اور ہر سال بیر آنے پر گھر والے اور رشتہ دار ان سے مستفید ہوا کرتے تھے- لیکن بے رحم وقت جیسے جیسے آگے بڑھتا چلا گیا تو مکانوں کے لئے جگہ کم ہوتی چلی گئی جس کی وجہ سے گھر میں لگے ان بیر کے درختوں کو کاٹ دیا گیا- لیکن اب بھی پسماندہ گاؤں میں بیر کے کافی درخت ہیں اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے کاروبار کے لیے اپنے اپنے رقبہ میں بیر کے درخت لگا رکھے ہیں-

بیر جب پک جاتا ہے تو سبز اور نرم ہوتا ہے لیکن اگر اس کو مزید درخت پر لگا رہنے دیں تو یہ خشک ہو جاتا ہے اور میوہ کی شکل اختیار کر لیتا ہے دونوں صورتوں میں اس کا ذائقہ بے مثال ہوتا ہے بیر آپ کو سردیوں کے موسم میں بازار میں دستیاب ہوتا ہے اور قیمت کے لحاظ سے بھی ہر ایک کی قوت خرید میں ہوتا ہے-

اس پھل کو کئی صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے نہ صرف اسے کھایا جاتا ہے بلکہ اسے ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے بیر ایک ایشیائی پھل ہے اور ایشیا کے تمام ممالک میں بکثرت پایا جاتا ہے اس میں تین طرح کے سائز کے بیر ہیں ایک لمبوترے،ایک گول بڑے اور ایک گول چھوٹے ہیں۔
 

image


بیر کے درخت سے حاصل ہونے والا شہد جسے بیری کا شہد کہتے ہیں اس میں طبی لحاظ سے بہت سے فوائد ہیں اس کے پتے مال مویشیوں کے چارے کے طور پر استعمال میں لائے جاتے ہیں جبکہ اس کی لکڑی کو جلانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے- اگر بیر کو اقسام کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کی کئی اقسام ہیں بیر کے چند فوائد دیکھتے ہیں۔

٭ بیر کھانے سے نظام انہظام درست کام کرتا ہے۔
٭بیر کھانے سے سانس کی نالیوں کی خرابیاں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
٭بیر کھانے سے بخار،نزلہ و زکام سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
٭بیر کھانے سے پیاس کم لگتی ہے۔
٭بیر پٹھوں کی مضبوطی کے لیے مفید ہیں۔
 

image

 
٭بیر معدے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
٭بیر کھانے سے پیٹ اور آنت کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں
٭بیر کھانے سے یاداشت میں بہتری آتی ہے
٭جسم سے صفراوی مادوں کے اخراج میں مدد کرتا ہے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: