کان کا درد اور 5 خطرناک بیماریاں ایک دوسرے سے جدا نہیں

image


انسانی جسم کا ہر عضو چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ چونکہ ہمارا جسم ایک مشین کے انداز میں کام کرتا ہے اس لیے اس کا ہر پرزہ دوسرے سے جڑا ہوتا ہے اور ایک حصے کی خرابی دوسرے حصے کو براہ راست متاثر کرنے کا باعث بنتی ہے ۔ کان جسم کا وہ حصہ ہوتا ہے جو کہ سننے کے ساتھ ساتھ جسم کے توازن کو برقرار رکھنے کا سبب بنتا ہے مگر اس میں ہونے والے درد کو اکثر معمولی سمجھ کر اس کا علاج گھریلو ٹوٹکوں سے ہی کیا جاتا ہے ۔ مگر اب جدید تحقیقات کے مطابق کان کا درد اگر زیادہ عرصے تک جاری رہے تو کئی ایسے خطرات کو بھی جنم دے سکتا ہے جو بڑی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں-

1: سننے کی صلاحیت ختم ہو سکتی ہے
کان کا درد عام طور پر اس کے درمیانی پردے میں انفیکشن کے باعث ہوتا ہے جس کو کان کا پردہ بھی کہا جاتا ہے ۔ کان کے درد کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ ایک دن سے زيادہ جاری رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیوں کہ انفیکشن دیر تک جاری رہنے کی صورت میں کان کے پردے میں سوراخ ہو جانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور ہمیشہ کے لیے سننے کی صلاحیت ختم ہو سکتی ہے-

image


2: کینسر کی علامت بھی ہو سکتی ہے
عام طور پر گردن یا سر کے کینسر کی صورت میں یا منہ کے کینسر کی صورت میں اس کی دیگر علامات میں سے ایک کان کا درد بھی ہے- کیوں کہ کان کی بھی ساری نسیں سر اور گردن کے ارد گرد ہی ہوتی ہیں اس لیے اگر سر یا گردن میں کینسر ابتدائی مرحلے میں ہو تو کان کا درد اس کی علامات میں شامل ہوتا ہے-

image


3: کم عمر بچوں میں گونگے پن کا سبب
یہ ایک قدرت کا نظام ہے کہ شیر خوار بچہ اپنے کانوں سے جو بھی زبان سنتا ہے وہی بولنا بھی سیکھتا ہے اور اگر کسی سبب وہ کان کے امراض میں مبتلا ہو کر سننے کی صلاحیت کھو بیٹھے تو ایسا بچہ بہرے ہونے کے ساتھ ساتھ گونگا بھی ہوتا ہے-

image


4: دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرتی ہے
کان کا انفیکشن اس حوالے سے بھی فوری توجہ کا مستحق ہوتا ہے کہ کان کا اندرونی حصہ دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی جانب جانے والے اعصاب کے بہت قریب ہوتے ہیں- اور ان کے اندر ہونے والا انفیکشن صرف کان تک ہی محدود نہیں رہتا ہے اس سے جسم کے دوسرے حصے بھی متاثر ہوتے ہیں جیسے کہ سانس لینے میں مسائل وغیرہ ہو سکتے ہیں-

image


5:جسم کا توازن خراب ہو سکتا ہے
انسانی کان جسم میں سننے کے ساتھ ساتھ توازن برقرار رکھنے کا بھی کام کرتے ہیں اور اس میں ہونے والی کوئی بھی تکلیف اس توازن کو خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں- جس کی وجہ سے شدید چکر آنا متلی ہونا اور سر درد ہونا بھی شروع ہو سکتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: