انڈا صحت کے لئے کیوں ضروری ہے؟

جیسے ایک سیب ڈاکٹر سے دور رکھتا ہےاسی طرح ایک انڈا بھی آپکو ڈاکٹرسے دور رکھتا ہے۔اگر آپ دو انڈے کھاتے ہیں تو یہ بھی نقصان دہ نہیں ہے۔انڈے میں تمام غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ انڈے میں موجود چربی اور کولیسٹرول ہمارے لئے نقصان دہ ہے لیکن ایسا نہیں ہے یہ صرف ان کے لئے نقصان دہ ہے جو دل کی بیماری میں مبتلا ہیں۔اس میں وہ تمام غذائی اجزا موجود ہیں جس سے ہم اپنی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں۔روز ایک انڈا کھانے سے ہمیں جو فوائد حاصل ہوتے ہیں ہم آج ان کا ذکر کریں گے۔

انڈے کے فوائد
 

image


اعلیٰ مقدار میں پروٹین
انڈوں میں اعلیٰ مقدار میں پروٹین ہوتی ہے۔ہمیں جسمانی صحت کے لئے مناسب مقدار میں پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔پروٹین ہمارے جسم میں ٹشوز کی تعمیر کے لئے بہت اہم ہے۔ایک انڈے میں 6گرام تک پروٹین ہوتی ہے۔جو انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔انڈوں میں ضروری امائنوایسڈ موجود ہوتے ہیں جو پروٹین کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی مضبوطی،صحت مند پٹھوں اور وزن کم کرنے کے لئے پروٹین بہت اہم ہے۔

آنکھوں کے لئے
انڈے میں دو اہم اینٹی اکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں لیوٹین اور زیکساتھین یہ دونوں آنکھوں کے ریٹنا میں جمع ہوتے ہیں۔ان اجزا کو مناسب مقدار میں کھانے سے انسان آنکھوں کے انفیکشن اور اور بیماری جیسے موتیا کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔انڈے میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے۔مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ وٹامن اے کی کمی کی وجہ سے لوگ آنکھوں کی روشنی سے محروم ہوتے ہیں۔
 

image


دماغ کی صحت
انسانی جسم میں سب سے پیچیدہ حصہ دماغ ہوتا ہے۔جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے دماغ کی صحت بہت ضروری ہے۔جسمانی تھکاوٹ تو برداشت ہوجاتی ہے لیکن دماغی تھکاوٹ برداشت کرنا مشکل ہے۔انڈے میں ضروری وٹامنز اور معدنیات موجود ہوتے ہیں،جو دماغ کے خلیوں،حافظے،اعصابی نظام اور میٹابولزم کے لئے باقاعدگی سے کام کرتے ہیں۔

ضروری وٹامنز
انڈوں میں ضروری وٹامنز جیسے آئرن،زنک،فاسفورس موجود ہوتے ہیں،یہ تمام وٹامنز ہمارے مدافعتی نظام کے لئے بہت ضروری ہیں۔یہ ہماری خوراک کو توانائی میں بدل دیتے ہیں۔انڈے آیوڈین سے بھی مالامال ہیں جو عورتوں کی ماہواری میں فائدہ مند ہیں۔
 

image


انڈوں میں اومیگا3 فیٹی ایسڈ بھی موجود ہوتے ہیں،مچھلی میں بھی اومیگا3 فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو لوگ مچھلی کھانے سے قاصر ہیں وہ انڈوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔

انسان خوراک کے ذریعے اپنی صحت پر توجہ کرسکتا ہے،لیکن ہر چیز کا علاج خوراک کے ذریعے نہیں کیا جاتا۔اگر آپ بلڈ پریشر،دل کی بیماری میں مبتلا ہیں تو ان کے لئے ضروری ہے کہ اپنے ڈاکٹر سے اپنی خوراک کے بارے مشورہ کریں۔آپ باآسانی گھر بیٹھے مرہم ویب سائٹ کے ذریعے ڈآکٹر سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اوروڈیوکنسلٹیشن کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں-

 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: