اپنے کیل مہاسوں سے اپنی بیماری کو پہچانیں۔۔۔

image


کہتے ہیں چہرہ ایک آئینہ ہے۔۔۔اور آپ کو اس چہرے سے دل کا حال تک پتہ چل جاتا ہے ۔۔۔تو یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ اندر سے کسی بیماری کا سامنا کر رہے ہوں اور آپ کا چہرہ آپ کو نا بتائے۔۔۔چہرے پر مختلف جگہوں پر کیل مہاسے نکلتے ہیں۔۔۔۔اگر ان سب کو پڑھ لیں تو آپ کو اپنی بیماریوں کا اندازہ ہوجائے۔

ناک پرباریک دانے
اگر آپ کی ناک پر دانے نکل رہے ہیں اور اپنا نشان بھی چھوڑ رہے ہیں تو فوری طور پر اپنا بلڈ پریشر اور دل کا معائنہ کروائیں ۔۔۔کیونکہ ناک پر نکلنے والے دانے نشاندہی کرتے ہیں کہ آپ کا خون بادی ہونا شروع ہوگیا ہے۔۔۔اس کے لئے آپ اپنے جسم کو کچھ پیالیاں گرین ٹی پی کر بھی بہتر کر سکتے ہیں۔۔۔

ماتھے پر دانے
ماتھے پر نکلنے والے دانے آپ کو آگاہی دے رہے ہیں کہ آپ آج کل بہت زیادہ ڈپریشن یا پریشانی کا شکار ہیں۔۔۔جس کی وجہ سے آپ کا مثانہ اور آنتیں دونوں ہی متاثر ہورہی ہیں۔۔۔اس کی ایک وجہ آپ کی نیند کا پورا نا ہونا بھی ہے اور ساتھ ہی وہ غذائیں کھانا جو متوازن ہوں اور بہت چکنائی والی نا ہوں۔۔۔آپ کی پریشانی سب سے پہلے آپ کے ماتھے پر ہی آتی ہے۔
 

image


ٹھوڑی اور منہ کے پاس دانے
آپ کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہورہی ہے اور اسی لئے آپ کی ٹھوڑی اور منہ نے اس بات کا اعلان کردیا ہے۔۔۔ساتھ ہی ہارمونز بھی غیر متوازن ہیں ۔۔۔نمک کا استعمال کم کردیں اور کافی ، مصالحوں اور زیادہ گھی والی چیزوں کا استعمال فوری ترک کردیں۔۔۔کوشش کریں کہ پھلوں کا استعمال بڑھادیں۔

بھنوؤں کے درمیان دانے
خبردار! اگر آپ کی بھنووں کے درمیان دانے اور کیل مہاسے نکل رہے ہیں تو فوری طور پر اپنا جگر چیک کروائیں۔۔۔جب آپ بہت زیادہ پروسیسڈ کھانے اور جنک کھانے کھاتے ہیں تو آپ کا جگر اتنا اچھا کام نہیں کرتا جتنا اسے کرنا چاہیے۔۔۔صحتمند غذہ کھائیں ارو چہل قدمی کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔

جبڑوں اور گردن پر دانے
جب دانے جبڑوں اور گردن پر پہنچنے لگیں تو آپ کے معدے میں کچھ مسائل چل رہے ہیں۔۔۔بہت زیادہ مرچ مصالحے کھانا، یا بہت دیر سے سونا بھی اس کی ایک اہم وجہ ہے۔۔۔ٹھنڈی چیزیں کھانا اور پھلوں کا استعمال بڑھانا فائدہ دے گا۔۔۔اور ہاں کوشش کریں کہ اپنے دل کا غبار نکال دیا کریں کیونکہ یہ والے دانے آپ کے بھاری دل کی طرف بھی اشارہ ہے۔
 

image


گال پر دانے
آپ کے گال پر موجود یہ بارک باریک اور موٹے دانے پھیپھڑوں اور گردوں سے متعلق بیماری کی طرف اشارہ دے رہے ہیں۔۔۔جو بہت اسموکنگ، اسٹریس یا بہت زیادہ چینی کے استعمال کی وجہ سے ہے۔۔۔پانی کا استعمال بڑھا دیں اور ان دانوں کا باقاعدہ علاج کروائیں۔۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: