دوائیں جو علاج کے بجائے خطرناک بیماریوں میں مبتلا کردیتی ہیں

image


عام طور پر سر درد یا کھانسی نزلہ زکام کی صورت میں ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ درد کش ادویات یا کھانسی ختم کرنے والے سیرپ کا استعمال کر لے تاکہ اس کی یہ معمولی تکالیف کا خاتمہ ہو سکے ۔ مگر بہت سارے لوگ اس حقیقت سے ناواقف ہوتے ہیں کہ درد سے عارضی طور پر نجات دلوانے والی یہ ادویات انسان کو بہت ساری جان لیوا بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتا ہے آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ ادویات کے بارے میں بتائيں گے جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں-

1: خون کے کینسر کا باعث بننے والی دوا
عام طور پر شیرخوار بچے جب دانت نکالنے لگتے ہیں تو مسوڑھوں میں خارش اور دور کی شکایت ہوتی ہے جس سے بچہ چڑچڑے پن کا شکار ہو جاتا ہے- اس موقع پر مائيں بڑے بوڑھوں کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسوڑھوں پر درد کش جیل کا استعمال کرتی ہیں جس سے بچے کو درد سے افاقہ ہوتا ہے- مگر اس جیل میں بینزوکین نامی ایک جز ہوتا ہے جو کہ خون میں میتھوگلوبن نامی ایک خلیہ کو پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے جو کہ ہیموگلوبین کی طرح ہوتا ہے- مگر وہ خون میں سے آکسیجن خلیوں کو دینے کے بجائے خود جزب کر لیتا ہے اور خلیوں میں آکسیجن کی کمی کا باعث بنتا ہے جس سے خون کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے-

image


2: اووری کے کینسر کا باعث بننے والا
عام طور پر تازگی کے لیے لوگ ٹالکم پاؤڈر کا استعمال کرتے ہیں- یہ ٹالکم پاؤڈر جو کہ سلیکون ، میگنیشیم پر مشتمل ہوتا ہے جب انسان کے اندرونی نازک اعضا پر لگایا جاتا ہے تو وہ خلیوں کے ساتھ مل کر ان میں خرابی کا باعث بنتا ہے- اور ان سیلوں میں کینسر کا باعث بنتا ہے جس کی علامات میں جسم کے نچلے دھڑ میں درد ،اچانک وزن میں اضافہ یا کمی ، ماہواری میں بے قاعدگی متلی وغیرہ شامل ہے-

image


3: دل کی بیماریوں کا سبب
درد کی صورت میں گھروں میں درد کش ادویات کا استعمال عام ہے جن میں بروفن ، ڈائکلوفینک ،اسپرین وغیرہ لی جاتی ہیں مگر یہ ادویات خون کی نالیوں میں بندش کا باعث بن سکتی ہیں جس سے دل کی جان لیوا بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے -

image


4: جلد کے کینسر کا باعث بننے والی اشیا
اج کل ہر جگہ پر ایسے صابن کے اشتہارات کی بھرمار نظر آتی ہے جو کہ جلد کو سفید کر دیتے ہیں اور ان میں چمک پیدا کرتے ہیں- مگر ان سب میں ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو کہ جلد کی اوپری تہہ کے خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں- اور جس کے سبب جلد جب بیرونی سورج کی شعاعوں کا سامنا کرتی ہے تو حفاظتی تہہ کی غیر موجودگی میں براہ راست متاثر ہوتی ہے جس سے جلد کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے-

image


5: کان کے پردے کو پھاڑ دینے والے
کان کے پردے کی اہمیت صرف بصری حوالے سے نہیں ہوتی ہے بلکہ یہ انسان کے دماغ سے براہ راست جڑے ہونے کے سبب جسم کے توازن کی بھی ذمہ دار ہوتے ہیں- مگر اکثر لوگ کانوں کی صفائی کے لیے کاٹن سواب کا استعمال کرتے ہیں جس کو صفائی کے خیال سے جب کان کے اندر ڈالا جاتا ہے تو اس سے یہ خدشہ ہوتا ہے کہ یہ کان کے پردے میں انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں- اور اگر یہ انفیکشن بڑھ کر دماغ تک پہنچ جائے تو اس سے دماغ کے کینسر کے خطرے میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: