کیا واقعی براؤن شوگر سفید شوگر سے بہتر ہے؟ اس کے فوائد اور نقصانات کیا ہیں؟

image


شوگر ایک ایسا جزو ہے جو صدیوں سے انسان کی غذا کا ایک حصہ ہے کیونکہ شوگر انسان کی ضرورت ہے اسی لئے اﷲ تعالیٰ نے پھلوں اور سبزیوں میں کچھ نہ کچھ مقدار شوگر کی بھی رکھی ہے- براؤن شوگر اور سفید شوگر دونوں کا ماخذ گنا ہی ہے- عام طور پر کہا جاتا ہے کہ براؤن شوگر سفید شوگر سے بہتر ہوتی ہے اور براؤن شوگر کے فوائد بھی سفید شوگر سے زیادہ ہیں۔

چینی کئی مراحل سے نکل کر تیار ہوتی ہے اور اس میں کچھ کیمیکل بھی ملائے جاتے ہیں لیکن اس کے برعکس براؤن شوگر ابتدائی مراحل میں تیار ہو جاتی ہے اس لئے یہ چینی سے بہتر ہے- یقیناً صحت کے لئے بھی براؤن شوگر چینی سے بہتر جانی جاتی ہے- ایک چمچ سفید چینی میں 48 کیلوریز ہوتی ہیں اور براؤن شوگر میں 45 کیلوریز ہوتی ہیں۔

براؤن شوگر میں آئرن،کیلشیم،پوٹاشیم ،فاسفورس اور میگنیشیم پایا جاتا ہے ۔شوگر کے مریض اور زیادہ وزن والے لوگ اس کا استعمال نہ کریں۔لیکن اگر شوگر کے مریضوں کو چینی کا استعمال کرنا ہی ہے تو پھر براؤن شوگر کا کر لیں جو چینی سے کم نقصان پہنچاتی ہے۔
 

image


ایک نارمل انسان بھی اگر براؤن شوگر کا زیادہ استعمال کرے گا تو یہ اس کے لئے بھی نقصان دہ ہو گی۔براؤن شوگر کے بار بار استعمال سے ذیابیطس ٹو،دل کے امراض،سوزش اور کینسر بھی ہو سکتا ہے-
اس لئے براؤن شوگر یا وائٹ شوگر کا زیادہ استعمال خطرناک ہو سکتا ہے۔

لیکن اگر آپ کبھی کبھی براؤن شوگر کا استعمال کرتے ہیں تو اس کا آپ کی صحت پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔لیکن پھر بھی اس کا استعمال سفید چینی سے بہتر ہے۔ ہمیں میٹھا کم ہی استعمال میں لانا چاہئے میٹھے کی ہمارے جسم کو ضرورت ہے خاص طور پر ہمارے دماغ کو زیادہ ضرورت پڑتی ہے- مٹھاس کے مالیکیولز سے حاصل ہونے والے ہائیڈریٹس نظام انہظام میں جا کر گلوکوز کی شکل اختیار کر لیتے ہیں- جنہیں جسم کے خلیے استعمال میں لاکر توانائی بناتے ہیں اور دماغ کو طاقت فراہم کرتے ہیں-

لیکن ہمیں قدرتی پھلوں اور سبزیوں سے یہ مقدار پوری کرنی چاہیے نہ کہ براؤن شوگر یا وائٹ شوگر سے اسے پورا کریں۔براؤن شوگر جلد کے لئے مفید ہے اس کے علاوہ یہ عمر درازی کا باعث بنتی ہے براؤن شوگر کمزور جسم کو طاقت فراہم کرتی ہے۔
 

image


اگر اس کے نقصانات دیکھیں تو براؤن شوگر سے وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے ذیابیطس کا مرض لاحق ہو سکتا ہے اس کے استعمال سے جسم میں چربی بڑھ جائے گی براؤن شوگر سے سوجن ہو سکتی ہے- دل کے امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں بلڈ پریشر بھی بڑھ سکتا ہے۔اب فیصلہ آپ پر ہے کہ آپ براؤن شوگر کا استعمال کرنا چاہیں گے یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔؟

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: