سر میں خشکی کیوں ہوتی ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟

image


سر میں خشکی کا ہونا ہر ایک کا مسئلہ ہے چاہے وہ خاتون ہو یا پھر مرد دونوں کو سر میں خشکی کا سامنا رہتا ہے سر میں خشکی ہو جانے کی وجہ سے بال بھی گرنے لگتے ہیں اور روکھے ہو جاتے ہیں- اس کے علاوہ سر میں کھجلی کی شکائت بھی رہتی ہے اور اس سے سر میں زخم بھی بن جاتے ہیں جو مزید پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں-

سرد موسم میں بھی ہماری جلد خشک ہو جاتی ہے سردی کا اثر ہمارے سر کی جلد پر بھی پڑتا ہے اس کے علاوہ بھی خشکی کی کئی وجوہات ہیں مثلاً سر کا نہ دھونا،گرد و دھول ،ذہنی تناؤ،متوازن غذا کا استعمال نہ کرنا،بالوں پر اسپرے وغیرہ کرنا بھی سر کی خشکی کا باعث بن سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ سر میں خشکی ایک فنگس کی وجہ سے ہوتی ہے جسے میلا سیزیا فر فر کہتے ہیں- یہ فنگس ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو جاتا ہے جب ہم ایک کنگھی کو سب مل کر استعمال کرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ گھر کا ہر فرد اپنی اپنی کنگھی کا استعمال کرے-

موسم سرما میں ہم اکثر گرم پانی سے سر کو دھوتے ہیں یہ بھی خشکی کی ایک وجہ ہے نارمل پانی یا پھر نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔ بالوں کی صفائی کے لئے ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کا شیمپو یا کنڈیشنر استعمال کریں غیر معیاری شیمپو بھی آپ کے بالوں میں خشکی پیدا کر دیتا ہے۔
 

image


علاج:
٭اگر خشکی کی وجہ فنگس ہے تو اس کے لئے آپ کا ڈاکٹر اینٹی فنگل ادویات سے کرے گا۔ڈاکٹر آپ کو میڈیکیٹڈ شیمپو بھی تجویز کرتا ہے اس علاج میں وقت درکار ہوتا ہے-

٭خشکی کی صورت میں رات کو بالوں میں تیل لگایا جائے اور صبح اسے کسی میڈٖیکیٹڈ شیمپو سے دھو لیں-

٭سرسوں یا ناریل کے تیل کو نیم گرم کریں اب اس میں ایک لیموں کا رس ملا لیں اورف ہلکا ہلکا سر میں مساج کریں اس سے نہ صرف بالوں کی خشکی ختم ہو جائے گا بلکہ بال چمکدار بھی ہو جائیں گے-

٭بالوں میں خشکی ہو تو سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیں اس کے علاوہ کم از کم بارہ گلاس پانی روزانہ پئیں-

٭بالوں میں خشکی ہو تو بالوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اپنی کنگھی اور تولیہ بھی صاف رکھیں-
 

image


٭سیب کا سرکہ اور پانی ہم وزن لے کر کسی ایک سپرے بوتل میں ڈال کر بالوں پر اس کا چھڑکاؤ کریں کوشش کریں براہ راست جلد پر نہ گرے پندرہ منٹ بعد سر کو دھو لیں یہ عمل ہفتہ میں صرف ایک بار کریں-

٭اگر صرف ناریل کے تیل سے بھی سر میں مساج کیا جائے تو خشکی دور ہو جاتی ہے-

٭زیتون کا تیل بھی خشکی کے لئے نایاب تحفہ ہے اس کے چند قطرے لے کر رات کو سوتے وقت سر میں ہلکا ہلکا مساج کریں اور صبح شیمپو سے دھو لیں اس کا استعمال کچھ ماہ تک جاری رکھیں-

٭سر پر دہی کا استعمال بھی خشکی کو دور کرتا ہے اس کے لئے تھوڑا سا دہی لے کر اپنے بالوں کی جڑوں تک لگائیں اور ایک گھنٹہ بعد اسے دھو لیں-

٭انڈہ بھی بالوں کی خشکی میں مفید ہوتا ہے اسے کھائیں بھی اور سر کے بالوں میں لگائیں اور کچھ دیر بعد دھو لیں۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: