انجیر کیسے سردیوں کا انمول انتخاب ثابت ہوسکتی ہے؟

جب سردیوں کا آغاز ہوتا ہے ہر شخص کا رجحان خشک میوہ جات کی طرف ہوتا ہے کیونکہ سردی سے بچنے میں ان کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔غذائیت کے اعتبارسے خشک میوہ جات وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ہر چیز کو اللہ نے کسی نہ کسی مقصد کے لئے بنایا ہے۔ گرمیوں میں ٹھنڈے پھل اور سردیوں میں گرم میوہ جات اللہ کی عطاکردہ نعمتوں میں سے ہیں۔انہی میں ایک انجیر بھی ہے جو اپنے اندر بےشمار فوائد چھپائے ہوئے ہے۔ ہم آج ان کا ہی ذکر کریں گے۔

انجیر کے فوائد
 

image


وزن میں کمی
چونکہ انجیر فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہیں ، لہٰذا تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اعلیٰ فائبر والی غذائیں انسان کی صحت پر مثبت اثرات ڈالتی ہیں۔ فائبر ہماری روز مرہ کی غذا کا ایک لازمی حصہ ہونا چاہیئے۔ نہ صرف فائبر ہمارے نظام انہضام کے لئے اچھا ہے ، بلکہ یہ کینسر اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ فائبر سے بھرپور غذاؤں سے ہمارے وزن میں کمی آتی ہے اس لئے انجیر وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

تولیدی صحت کا فروغ
قدیم یونانیوں کے مطابق ، انجیر کو ایک مقدس پھل گردانا جاتا تھا اور اسے زرخیزی اور محبت کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ قدیم ہندوستان میں بھی انجیر کو دودھ کے ساتھ ملا کر لیا جاتا تھا۔ چونکہ اس میں معدنیات جیسے زنک ، ، میگنیشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں۔ یہ سب تولیدی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔ مزید برآں ، مطالعات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چونکہ خشک انجیر فائبر کا ایک اعلیٰ وسیلہ ہیں ، لہٰذا وہ بریسٹ کینسر اور ہارمونل عدم توازن سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔
 

image


دل کی صحت
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چربی کے ذرات خون میں گردش کرتے ہیں اور دل کی بیماری کی ایک بڑی وجہ بنتے ہیں۔ مزید یہ کہ خشک انجیر جس میں جو ہائی بلڈ پریشر کم کرنے والی خصوصیات ہیں ان میں اعلیٰ اینٹی آکسیڈینٹ مواد جسم سے آزاداصلیوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے ، جو شریانوں کی رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔اس سے دل کی صحت میں بہتری آتی ہے۔

ہڈیوں کی صحت
خشک انجیر کیلشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔ انسانی جسم کی روز مرہ معدنیات کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایک دن میں تقریباً 1000 ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔انجیر کیلشیم کا سب سے زیادہ ذریعہ ہے۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ کیلشیم کے دیگر ذرائع کے ساتھ انجیر کو بھی خوراک میں شامل کیا جائے۔
 

image


بلڈشوگر میں مدد
انجیر میں پوٹاشیم کی وافر مقدار خون میں شوگر کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کہا جاتا ہے کہ پوٹاشیم سے بھرپور غذا کا استعمال کریں ۔اس کے علاوہ اگر آپ ذیابیطس کی علامات محسوس کرتے ہیں تو اس کے لئے ڈاکٹر سے معائنہ بہت ضروری ہے۔ اب آپ باآسانی گھر بیٹھے مرہم ویب سائٹ کے ذریعے ڈاکٹر سے رابطہ اور مشورہ کر سکتے ہیں۔

 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 
بشکریہ: marham.pk

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: