کھانسی کیوں ہوتی ہے؟ کھانسی کی علامات و علاج

image


جب بھی سردی کا موسم آتا ہے تو اپنے ساتھ نزلہ و زکام اور کھانسی بھی ساتھ لے کر آتا ہے- اگر ہم ان سے بچنا چاہتے ہیں تو موسم سرما شروع ہونے سے پہلے پہلے اس کے لئے تدابیر کر لینی چاہیئے- نارمل طور پر کھانسی ایک ہفتہ تک رہتی ہے اور ٹھیک ہو جاتی ہے لیکن اگر ایک ہفتہ سے زہادہ کھانسی رہے تو پھر فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ طویل کھانسی کا رہنا کسی اور مسئلہ کی طرف اشارہ ہے- ایک ڈاکٹر ہی آپ کو بتا سکتا ہے کہ کھانسی کی کیا وجوہات ہیں کیونکہ یہ کسی عام بیماری سے لے کر کسی مہلک بیماری کی طرف بھی اشارہ ہو سکتا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ کھانسی کا سبب کیا ہے؟

تمباکو نوشی بھی کھانسی کی ایک وجہ ہو سکتی ہے لیکن تمباکو نوشی سے ہمیں اور کئی بیماریاں ہوتی ہیں- سگریٹ نوشی سے سانس کی نالیوں کو نقصان پہنچتا ہے جس سے پھیپھڑے بھی متاثر ہوتے ہیں اور گلے میں تحریک پیدا ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ خراش ہوتی ہے جو کھانسی کا سبب بن جاتی ہے تمباکو نوشی چھوڑنے سے کھانسی میں آرام آ جاتا ہے ۔

اس کی دوسری وجہ سینے میں انفیکشن بھی ہو سکتا ہے جو سردی کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے- یہ ایک وائرس ہے جو سینے سے پھیپھڑوں کے اندر تک چلا جاتا ہے اور پھر یہ کھانسی کا سبب بن جاتا ہے- اس طرح کی کھانسی میں سرمئی سبز رنگ کی بلغم کا اخراج ہوتا ہے ایسی کھانسی کے ساتھ بخار بھی ہو جاتا ہے- عام طور پر یہ کھانسی خود ہی ٹھیک بھی ہو جاتی ہے لیکن اگر آپ ڈاکٹر سے اس کے لئے دوا لے لیں تو یہ بہتر ہوگا لیکن اس کے لئے اینٹی بائیوٹک ادویات کام نہیں کریں گی کیونکہ یہ ایک وائرل بیماری ہے ۔
 

image


اگر مستقل کھانسی رہتی ہو تو اپنا ٹی بی کا ٹیسٹ بھی ضرور کروائیں کیونکہ ٹی بی کی وجہ سے ہی کھانسی لگاتار آتی رہتی ہے اور ختم ہونے کا نام بھی نہیں لیتی- اگر ٹی بی کی کھانسی ہو تو یہ شدید ہوتی ہے کھانسی میں منہ سے خون بھی نکلتا ہے اور ساتھ میں تھکاوٹ بھی محسوس ہوتی ہے اس کھانسی کے لئے باقاعدہ علاج کی ضرورت ہے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

دل کی بیماریوں کی وجہ سے بھی کھانسی ہو سکتی ہے دل کی بیماریوں کی وجہ سے جسمانی رطوبت پھیپھڑوں میں داخل ہو جاتی ہے جو مستقل کھانسی کا سبب بن جاتی ہے- تھوڑی سی محنت مشقت سے سانس پھولتا ہے اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے اس کے لئے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

عام طور پر کچھ ادویات بھی کھانسی کا سبب بنتی ہیں جیسے اگر آپ بلڈ پریشر کی دوا لے رہے ہوں تو اس سے خشک کھانسی ہو سکتی ہے اسی طرح اگر آپ کوئی نئی دوا کا استعمال کر رہے ہیں اور فوراً بعد کھانسی ہو تو یہ دوا اس کی وجہ ہو گی ایسی صورتحال میں ڈاکٹر سے بات کریں۔

کھانسی کو کبھی بھی آپ اگنور نہ کریں کیونکہ یہ بعض اوقات پھیپھڑوں کے کینسر کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے- پھیپھڑوں کے کینسر کی زیادہ تر وجہ تمباکو نوشی ہی ہے- اس سے شروع ہونے والی کھانسی خراب ہو جاتی ہے اور مزید پیچیدگیاں پیدا کر دیتی ہے- خون بہنا ،تھکاوٹ کا ہونا،سینے میں درد ہونا اور کمزوری ہونا اس کی علامات ہو سکتی ہیں ایسی صورت میں بھی فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
 

image


علاج
اگر آپ کو کسی بیماری کی وجہ سے کھانسی ہے مثلاً دمہ یا ٹی بی اس کا سبب ہیں تو پھر اپنے ڈاکٹر سے ان بیماریوں کا علاج کروائیں صحت مند ہونے پر کھانسی بھی رک جائے گی۔

اگر کھانے پینے سے الرجی ہوئی ہے یا تمباکو نوشی اس کا سبب ہے تو ترک تمباکونوشی کریں کھانے سے الرجی ہونے کی صورت میں اس غذا کا استعمال نہ کریں کھانسی رفع ہو جائے گی۔

اگر اس کی وجہ بیکٹریل انفیکشن ہے تو پھر آپ اس کا علاج اینٹی بائیوٹک سے کر سکتے ہیں۔

ایک کپ نیم گرم پانی میں شہد کے دو سے تین چمچ ڈال کر رات کو سونے سے پہلے لے لیا کریں کھانسی سے آرام مل جائے گا۔

اگر گلے میں خراش کی وجہ سے کھانسی ہو تو سبز الائچی کے دو سے تین دانے لے کر چبا لیں کھانسی سے آرام آ جائے گا۔

اگر کھانسی کے ساتھ زردی مائل بلغم کا بھی اخراج ہو رہا ہو تو ہومیوپیتھک دوا ڈروسرا 30کے پانچ قطرے دو گھونٹ پانی میں ملا کر دن میں تین بار لیں ۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: