اینٹی بائیوٹک ادویات کے ایسے نقصانات جن کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

image


اینٹی بائیوٹک وہ ادویات ہوتی ہیں جو بیکٹریا کے باعث پیدا ہونے والے انفیکشن کے خاتمہ کے لئے استعمال کروائی جاتی ہیں اینٹی بائیوٹک اٹھارویں صدی کی ایجاد ہے سب سے پہلے پینسلین بطور اینٹی بائیوٹک ایجاد کی گئی یہ پھپھوندی سے تیار کی گئی تھی-

دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹک کے استعمال میں 36% اضافہ ہوا ہے اور پاکستان میں بھی اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے دیکھا گیا ہے کہ پاکستان میں معمولی نوعیت کی بیماری میں بھی اینٹی بائیوٹک کا استعمال کروا دیا جاتا ہے-

دنیا بھر میں یہ اضافہ سن دوہزار کے بعد سے دیکھا گیا جس میں ڈاکٹر بغیر تتشخیص بے پرواہی سے ان ادویات کا استعمال کروا رہے ہیں ہمارے ہاں بد قسمتی سے مریض ایک بار ڈاکٹر سے اینٹی بائیوٹک کا کورس کر لینے کے بعد جب صحت مند ہو جاتا ہے تو وہ دوبارہ خود سے ہی ان ادویات کا استعمال شروع کر دیتا ہے جو اس کے لئے سخت نقصان دہ ہوتا ہے اسی لئے سیلف میڈیکیشن سے منع کیا جاتا ہے -
 

image


پاکستان کے علاوہ بھارت،بنگلہ دیش ،انڈونیشیا،تھائی لینڈ ،مراکش،فلپائن،ویت نام ،تیونس ،مصر اور چین میں بھی اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال بہت زیادہ ہے جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے ان میں سے زیادہ تر وہ ممالک ہیں جو ترقی پذیر ہیں ۔دوسری طرف مریض ڈاکٹری نسخہ کے بغیر بھی اینٹی بائیوٹک کا استعمال کر رہے ہیں اسی وجہ سے ہر سال کروڑوں روپوں کی اینٹی بائیو ٹک ادویات فروخت ہو رہی ہیں -

اینٹی بائیوٹک کا استعمال زیادہ دیر تک کبھی نہ کریں یاد رکھیں اینٹی بائیوٹک بیکٹیریا کو ختم کرتی ہے نہ کہ وائرس کو۔۔۔ اینٹی بائیوٹک سے آگاہی کے لئے ہی آج کا موضوع آپ لوگوں کے لئے چنا گیا ہے تاکہ آپ اس کے نقصانات سے واقفیت حاصل کر سکیں ۔اینٹی بائیوٹک کے چیدہ چیدہ نقصانات دیکھتے ہیں۔

٭غیر محتاط استعمال سے ان کا استعمال بیماریوں کے خلاف کم ہوتا جا رہا ہے
٭زیادہ دیر تک اینٹی بائیوٹک کا استعمال بڑی آنت میں کینسر کا سبب بن جاتا ہے
٭اینٹی بائیوٹک کا استعمال ہمیشہ ٹیسٹ و تشخیص کے بعد ہی کیا جائے ٹائیفائیڈ اور یرقان میں اینٹی بائیوٹک کا استعمال نقصان دہ ہوتا ہے
٭اینٹی بائیوٹک کے زیادہ استعمال سے جگر کو بھی نقصان پہنچتا ہے
٭اینٹی بائیوٹک کے استعمال سے الرجی اور پیٹ خراب ہو جاتا ہے
٭ اینٹی بائیوٹک کا بار بار استعمال ان کا اثر کم کر دیتا ہے
٭اینٹی بائیوٹک کا بار بار استعمال آپ کو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا کر سکتا ہے
٭اینٹی بائیوٹک جب خون کے ذریعے آپ کے جسم میں داخل ہو جاتی ہے تو یہ بیکٹیریا کو ختم کر دیتی ہے لیکن ہمارے جسم میں کچھ اچھے بیکٹیریا بھی ہوتے ہیں یہ دوا ان کا بھی خاتمہ کر دیتی ہے جس سے صحت متاثر ہوتی ہے۔
 

image


قدرتی اینٹی بائیوٹک میں ہلدی قوت معدافعت کو بڑھاتی ہے بالوں کو گرنے سے روکتی ہے،کینسر سے محفوظ رکھتی ہے جلدی بیماریوں سے بچاتی ہے یاداشت کو بہتر بناتی ہے

٭ادرک بھی ایک طاقتور اینٹی بائیوٹک ہے ادرک مردانہ کمزوری ،عورتوں کے مخصوص بیماریوں ،دانت درد ،دل جگر اور کولیسٹرول سے محفوظ رکھتی ہے اس کے علاوہ پیاز ،اروی،لہسن اور شہد بھی بہترین اینٹی بائیوٹک کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہیں جن کے بے شمار فوائد ہیں ۔

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: