اب سردیوں میں بھی آپ کے ہونٹ نظر آئیں خوبصورت، گلابی اور دلکش مگر کیسے؟

image


انسان کی فطرت میں ہے کہ وہ خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے اور وہ اس کے لئے کیا کیا جتن کرتا ہے- آج کے دور میں انسان مصنوعی طریقوں کو اپنا کر خوبصورت بن جاتا ہے لیکن اگر قدرتی حسن ہو تو پھر کیا ہی بات ہے- ہمارے اردو کے اکثر شاعر جہاں اپنے شعروں میں محبوب کی تعریف میں اس کے قد، بالوں اور حسن کا اظہار کرتے ہیں وہیں وہ اس کے ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑیوں سے تشبیہ دیتے ہیں- بعض حالات میں ہمارے ہونٹ متاثر ہوتے ہیں اور ان کی رنگت تک تبدیل ہو جاتی ہے- آئیئے تفصیل سے دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔

ہمارے ہونٹوں میں پسینہ کی غدود نہیں ہوتی ہے اور ان کی کھال پتلی اور نازک بھی ہوتی ہے اس لئے ان کی احتیاط اور بھی ضروری ہو جاتی ہے- خاص طور پر سردیوں کے موسم میں جب آپ کی جلد میں نمی کی کمی ہو جاتی ہے تو اس سے آپ کے ہونٹ بھی متاثر ہوتے ہیں اور وہ بھی خشک ہو جاتے ہیں اور پھٹنے لگتے ہیں- اب لوگ بار بار خشک ہونٹوں کو زبان سے تر کرتے ہیں کیونکہ تھوک انہیں مزید خشک کر دیتا ہے- اکثر لوگ اپنے پھٹے ہونٹوں کو چھیلتے رہتے ہیں یہ بھی مناسب طریقہ نہیں ہے- ضروری ہے کہ ہر موسم میں پانی وافر مقدار میں پیا جائے سردیوں میں پانی زیادہ پیا جانا چاہیے تاکہ آپ کی جلد خشک نہ ہو۔ ذیابیطس کے مریضوں کا منہ بھی خشک ہو جاتا ہے جس کا اثر ان کے ہونٹوں پر بھی ہوتا ہے ۔

اسی طرح اگر آپ کے ہونٹ گلابی رنگ سے پیلے ہو جائیں تو یہ وٹامن کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے اس کے علاوہ ہونٹوں کی پیلاہٹ خون کی کمی کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے- اگر اچانک سے ہونٹوں کی رنگت میں تبدیلی واقع ہو جائے تو یہ کینسر کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت میں اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔
 

image


اگر آپ اپنے ہونٹوں پر سوجن محسوس کریں تو ایسا کسی بیماری کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے یا پھر کسی حشرات کے کاٹنے سے بھی ہونٹ سوجھ سکتے ہیں الرجی بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتی ہے- ٹیومر ہونے کی صورت میں بھی ہونٹوں پر سوجن ہو سکتی ہے اس کے علاوہ ہونٹوں پر جلن وٹامن B12 کی کمی کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ چلیں دیکھتے ہیں کہ ہم اپنے ہونٹوں کی کیسے حفاظت کریں اور انہیں کیسے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ چند دیسی ٹوٹکے ملاحظہ کریں جن سے آپ کو ضرور فائدہ ہو گا۔

٭روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنے ہونٹوں پر دودھ کی بالائی کو لگائیں اس سے آپ کے ہونٹ چند دنوں میں نرم اور گلابی ہو جائیں گے۔ سردیوں میں پھٹے ہونٹوں کے لئے بھی بالائی مفید ہوتی ہے۔

٭ٹماٹر کاٹ کر ہونٹوں پر ملنے سے بھی ہونٹ نرم اور گلابی ہو جاتے ہیں ۔جن کے ہونٹ سیاہی مائل ہیں وہ اس ٹوٹکے کا استعمال ضرور کریں۔

٭عرق گلاب میں چند قطرے لیموں کے ملا کر روزانہ رات کو ہونٹوں پر لگائیں اس سے سیاہی مائل ہونٹ گلابی ہونا شروع ہو جائیں گے۔
 

image


٭کچا دودھ بھی ہونٹوں پر لگایا جا سکتا ہے لیکن اگر اس میں گلاب کی پتیاں پیس کر شامل کر لی جائیں اور انہیں ہونٹوں پر لگایا جائے تو بھی ہونٹ گلابی ہو جاتے ہیں۔

٭سردیوں کے موسم میں رات کو ہونٹوں پر کولڈ کریم یا ویزلین لگائیں اس سے ہونٹ نہیں پھٹیں گے۔

٭زیتوں کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر بھی ہونٹوں پر لگایا جا سکتا ہے اس سے بھی ہونٹ نہیں پھٹیں گے اور نرم رہیں گے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: