کیا آپ بھی انسانی دیمک سے پریشان ہیں؟

جدید ٹیکنالوجی اور جدید سائنس نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ کسی بھی چیز کے بارے میں جاننا آسان ہوگیا ہے- پہلے وقتوں میں بھی بیماریاں ہوتی تھیں لیکن نشاندہی نہیں ہوتی تھی وجہ صرف یہ ہے کہ اب لوگ جدید سائنس کی بدولت جاننا شروع ہوگئے ہیں۔

ہر انسان کو اچھی زندگی گزارنے کے لئے صحت مند رہنا ضروری ہے اور صحت مند رہنے کے لئے اچھی خوراک بھی بہت ضروری ہے۔ یہ انسانی دیمک ایسی چیز ہے جو انسان کو اندرہی اندر سے کھا رہی ہے۔ کسی ایک بیماری کی وجہ سے بہت سی اور بھی بیماریاں انسان کو لاحق ہوتی ہیں جس وجہ سے اس بیماری کا علاج بہت ضروری ہے جو بیماریوں کی وجہ بن رہی ہے کیونکہ اگر جڑ پہ قابو پا لیا جائے گا تو دوسری بیماریوں سے روک تھام ہوسکے گی۔
 

image


دیمک صرف چیزوں کو نہیں لگتی یہ انسانوں کو بھی کھا سکتی ہے۔لیکن صورت الگ ہوسکتی ہےانسانی دیمک بیماری کی صورت میں لگتی ہے اگر آپ بھی انسانی دیمک سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی صحت کا وقت پر معائنہ کروانا ضروری ہے اب جانتے ہیں انسانی دیمک ہے کیا چیز؟

ذیابیطس کیا ہے؟
جب ہمارے خون میں بلڈ شوگر یا گلوکوز کی مقدار کی سطح معمول سے زیادہ ہوتی ہے تو یہ والی حالت ذیابیطس کہلاتی ہے۔

ذیابیطس کی کیا علامات ہوسکتی ہیں؟

بھوک کا لگنا اور تھکاوٹ کا ہونا
ہمارا جسم خوراک کو گلوکوز میں تبدیل کرتا ہے جسے ہمارے جسمانی خلیے توانائی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ہمارے خلیوں کو گلوکوز لینے کے لئے انسولین کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اگر ہمارا جسم انسولین نہیں بناتا ہے ، یا ہمارے خلیات انسولین کے خلاف یا ہمارے جسم کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں تو ، گلوکوز ان میں شامل نہیں ہوسکتا ہے اور آپ کو توانائی نہیں مل سکتی جس وجہ سے آپ تھکاوٹ اور بھوک محسوس کرتے ہیں۔
 

image


پیاس کا زیادہ لگنا اور بار بار پیشاب کا آنا
عام طور پر فرد کو 24 گھنٹوں میں چار سے سات بار کے درمیان پیشاب کرنا پڑتا ہے ، لیکن ذیابیطس والے افراد میں بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ کیوں؟ عام طور پر جب گلوکوز ہمارے بلڈ شوگر کو ہائی کرتا ہے تو پھر گردے کنٹرول نہیں کرپاتے اس کی وجہ سے زیادہ پیشاب آتا ہے جب آپ زیادہ پیشاب کریں گے تو آپ کو بہت پیاس لگ سکتی ہے۔ جب آپ زیادہ پانی پیتے ہیں تو ، آپ زیادہ پیشاب کرتے ہیں۔

خشک منہ اور خارش کا ہونا
جب ہم ذیابیطس کی وجہ سے زیادہ پیشاب کرتے ہیں تو ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے جس وجہ سے خشکی ہوتی ہے اور خارش ہوتی ہے۔پانی کی کمی کی وجہ سے منہ خشک بھی ہوسکتا ہے۔

دھندلا پن
ذیابیطس کی وجہ سے ہماری آنکھوں کی روشنی پرفرق پڑسکتاہے جس وجہ سے دھندلاپن ہو سکتا ہے۔ دھندلاپن بھی ذیابیطس کی علامات میں شامل ہے۔

ذیابیطس کا خوراک کے ذریعے علاج
جب انسان ذیابیطس کا مریض ہوجاتا ہے تو کھانے کے معاملے میں بھی چیزیں محدود ہوجاتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ آپ لطف اندوز نہیں ہوسکتے- بہت سی غذائیں ایسی ہیں جو آپ ذیابیطس کے باوجود بھی کھا سکتے ہیں۔لیکن ان غذاؤں کو بھی برابر مقدار میں کھانا چاہیے۔
 

image


سبزیوں کا استعمال
سبزیوں میں گاجر، مٹر، آلو، مرچ، ٹماٹر اور سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے۔

پھلوں کا استعمال
پھلوں میں امرود، کیلا، بیر اور سیب کا استعمال کرنا چاہیے۔

پروٹین کا استعمال
بنا چربی کے گوشت
مچھلی
انڈے
گری دار میوے

اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے لئے مندرجہ بالا غذاؤں کا استعمال بہت ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ اپنا معائنہ بھی کروانا چاہیے تاکہ ہم اپنی صحت کے بارے میں جان سکیں۔ہمارے جسم میں کس چیز کی کمی ہے یا ہمیں کونسی بیماری لاحق ہے- اس کی نشاندہی تو ایک ڈاکٹر ہی کرسکتا ہے آپ باآسانی ڈاکٹر تک بھی پہنچ سکتے ہیں- اس کے لئے آپ باآسانی مرہم ویب سائٹ کے ذریعے ڈاکٹر سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اور وڈیو کنسلٹیشن کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 
بشکریہ: marham.pk

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: