اپنے دانتوں کی حفاظت کیسے کریں؟

image


دانت ہمارے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں دلکش مسکراہٹ دانتوں کی محتاج ہے دانتوں کی صحت کے لئے آپ اپنے دانت ہر کھانے کے بعد صاف کریں اگر ایسا ممکن نہ ہو تو کم از کم دن میں دو دفعہ صبح اور شام کو سونے سے پہلے دانت صاف کرنے کا اپنا معمول بنا لیں دانتوں کو ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کے برش اور ٹوتھ پیسٹ سے صاف کریں۔

اگر ان میں درد ہو جائے تو پھر غذا کا استعمال کرنا ہمارے لئے ناگزیر ہے۔ آپ سال میں ایک بار اپنے ڈاکٹر سے رابطہ ضرور کر لیا کریں۔دانت کے درد کی کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے زیادہ تر دانت میں کیڑا لگنے کی ، مسوڑوں میں ورم،دانت کی جڑ میں کسی قسم کا نقص کا پڑنا یا دانت ہلتے ہوں یہ سب بھی دانت کے درد کی وجہ بن سکتے ہیں-
 

image


دانتوں کی سب سے بری بیماری پائیوریا ہے اس بیماری کی وجہ سے دانتوں سے خون آتا ہے اور مسوڑوں میں پیپ بھر جاتی ہے خون اور پیپ ہمارے کھانے میں شامل ہو کر جسم میں داخل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں اور کئی بیماریوں سے واسطہ پڑ سکتا ہے اگر پائیوریا کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو اس سے منہ میں پھوڑے بن جاتے ہیں ۔

ویسے تو ہر کھانے کے بعد دانتوں کی صفائی ضروری ہے لیکن اگر آپ پھلوں کا جوس پیتے ہیں تو آپ کو دانت ضرور صاف کرنے چاہئیے۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو دانتوں اور مسوڑوں کی بیماریوں سے متاثر ہوں گے۔ میٹھی چیز کھانے کے بعد بھی دانتوں کی صفائی ضروری ہے ۔

٭خون کو روکنے کے لئے شہد اور زیتوں کے تیل کو ملا کر دانتوں پر ملیں۔اگر دانت میں درد محسوس ہو تو ادرک کا ایک ٹکڑا لے کر اس پر نمک لگا کر درد والی جگہ پر رکھیں آرام آ جائے گا۔
 

image


٭لونگ کا تیل دانتوں کے لئے بے حد مفید ہے اگر دانت صاف کرتے وقت برش پر چند قطرے لونگ کے تیل کے ٹپکا کر دانت صاف کئے جائیں تو دانت نہ صرف صاف بلکہ چمکدار بھی ہو جائیں گے۔لونگ کے مسلسل استعمال سے دانتوں میں لگے کیڑوں سے بھی نجات مل جاتی ہے یا پھر لونگ کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں روئی لے کر تیل میں ڈبو کر درد والی جگہ رکھ لیں جلد آرام آ جائے گا-

٭دانت درد کی صورت میں گھر میں لہسن ہوتا ہے اسے چھیل کر گرم کریں اور پھر اس کو دانت درد والی جگہ پر رکھ دیں-

٭ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا لے کر اس پر نمک لگا کر بھی دانت درد سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے-

٭امرود کے پتے ابال کر کلیاں کرنے سے بھی درد میں افاقہ ہوتا ہے-

٭تھوڑی سی کلونجی ابال کر اس میں شہد ملا کر کلیاں کریں دانت درد کم ہو جائے گا-

٭مسوڑوں میں سوجن ہو تو سرسوں کے تیل میں نمک ملا کر رات کو لگا لیں ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: