ایسی 5 غذائیں جو آپ کی جان لے سکتی ہیں

غذا انسان کے زندہ رہنے کے لیے ایک لازم جز ہے مگر اس بات سے کم لوگ ہی واقف ہوں گے کہ یہی غذا انسانی زندگی کے مسائل کا بھی سب سے بڑا سبب ہے ۔ صحت مند اور مفید غذا اگر انسانی جسم کو طاقت دیتی ہے تو کچھ غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کا ذائقہ تو زبان کو بہت بھلا لگتا ہے مگر ان کے اثرات انسانی جسم پر انتہائی خطرناک ہوتے ہیں-

1: ڈبہ بند غذائيں
عام طور پر غذا کو محفوظ کرنے کے لیے بی پی اے نامی ایک کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے جو غذا کو طویل عرصے تک ٹن میں محفوظ رکھتے ہیں ان غذاؤں میں سبزیاں پھل اور پکی ہوئی غذائیں بھی شامل ہوتی ہیں یہ کیمیکل غذا کے تیزابی اثرات کو بڑھا دیتا ہے اور اس کا استعمال معدے میں السر کا باعث بن سکتا ہے اس لیے ٹن میں بند غذاؤں کو کھانے سے اجتناب برتنا چاہیے-

image


2: مارجرین
مکھن کا ہمشکل مارجرین مکھن سے اس حوالے سے مختلف ہوتا ہے کہ مکھن کی تیاری میں جانوروں کی چکنائی استعمال کی جاتی ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر نہیں ہوتی مگر مارجرین کی تیاری میں سبزیوں کی چکنائی کا استععمال کیا جاتا ہے جو کہ خون کی نالیوں میں جم جاتا ہے اور دل کی بیماریوں اور کینسر جیسے موذی مرض کا با عث بن سکتا ہے-

image


3: سبزیوں سے بنے آئل
عام طور پر کھانوں کی تیاریوں میں ریفائنڈ آئل استعمال کیا جاتا ہے جس کی شرح 5 اومیگا سے لے کر 15 اومیگا تک ہوتی ہے یعنی 5 اومیگا ریفائنڈ آئل میں فیٹی ایسڈ کی شرح پانچ اومیگا تک ہوتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتی ہے اور انسانی جسم صرف 3 اومیگا تک فیٹی ایسڈ کو ہضم کر سکتا ہے ۔ سبزیوں کے آئل میں زیتون کا اور ناریل کا آئل کم فیٹی ایسڈ کی موجودگی کے سبب محفوظ تصور کیے جا سکتے ہیں باقی سارے جن میں کنولا ، سویابین وغیرہ کے تیل شامل ہیں صحت کے لیے مضر ہیں-

image


4: مصنوعی مٹھاس
عام طور پر مختلف مشروبات اور بازاری ٹافیوں اور بیکری کے سامان میں چینی کی جگہ مصنوعی مٹھاس کا استعمال کیا جاتا ہے مگر یہ بات غور طلب ہے کہ یہ مٹھاس چینی کے مقابلے میں دو سو گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے اور اس سے اعصابی مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ جگر کے لیے بھی بہت خطرناک ہوتا ہے-

image


5: مائیکرو ویو میں تیار کردہ پاپ کارن
گھروں میں جلدی تیار ہونے والے اسنیکس کے طور پر مائکروویو میں تیار ہونے والے پاپ کارن کا استعمال عام ہے جس میں اب طرح طرح کے فلیور بھی موجود ہیں مگر اس بات سے کم ہی لوگ واقف ہیں کہ ان پاپ کارن کی پیکنگ کے دوران جس پیکٹ میں اس کو پیک کیا جاتا ہے اس کی دیواروں پر ایک کیمیکل پی ایف او اے لگایا جاتا ہے جو مائکرو ویو میں تیاری کے دوران پاپ کارن کے ساتھ چپک جاتا ہے اور بانجھ پن ، مردانہ اعضا کے کینسر اور جگر کے کئی امراض کا باعث بنتا ہے لہٰذا ان کو کھانے میں احتیاط برت نی چاہیے ہے-

image


غصہ ایک فطری عمل ہے اس لیۓ اس کو دبانے کے بجائے اپنے غصے کا مثبت انداز میں اظہار کو اپنائیں ورنہ یہ صحت کے لیۓ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: