تبدیلی کائنات کا اصول ہے۔۔۔ لیکن ڈاکٹر سے کب ملنا ہے؟

ہوا میں ہلکی سی خنکی محسوس ہونے لگی۔صبح اور شام بہت خوبصورت انداز میں بدلنے لگے۔لمبی رات کے بعد چڑھنے والا دن اور ٹھنڈی رات کے بعد چڑھتے سورج کی گرم کرنیں جب جسم پر پڑتی ہیں تو قدرت کے حسن کا عجب سا احساس پیدا کرتی ہیں۔اسی طرح جب دن ڈھلتا ہے تو شام کی ہوا سردی کے آنے کا پیغام دیتی ہے بلکہ بدلتے موسم کے ساتھ بدلتی صحت کے اثرات بھی دے جاتی ہے۔ سردی کی آمد آمد ہے خزاں کے موسم کا سفر جاری وساری ہے۔موسم بدل رہا ہے اور بدلتا موسم ایک دفعہ تو ضرور ہماری صحت پر چند بیماریوں کے اثرات سے اپنا پتا بتاتا ہے۔ موسم بدلتے ہی نزلہ،زکام ،بخار اور کھانسی کا احساس ہوتا ہے۔
 

image


کثیر تعداد میں لوگ بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم موسم کے اس نرالے رنگ کو ہنس کے گلے لگاتے ہیں اور احتیاط نہیں کرتے۔موسم کے بدلنے کی چاہ میں موسم کے نخرے اٹھانے ویسے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن صحت پر سمجھوتا نہیں کرنا چاہیے۔اس لیے پہلے صحت کو نظر میں رکھیں پھر لطف کو۔

ہمیشہ اپنی صحت پر خاص توجہ دیں۔ڈاکٹروں کے پاس آجکل بڑھتا ہوا رش اس بات کی واضح دلیل ہے کہ لوگوں کے بیمار ہونے کی تعداد میں موسم کے بدلتے ہی اضافہ ہو رہا ہے۔

تبدیلی کائنات کا اصول ہے موسم کی تبدیلی کائنات کی خوبصورتی ہے۔ صحت کی خرابی کائنات کی اس خوبصورت تبدیلی سے لطف اندوز نہ ہونے کی بہت بڑی وجہ بن سکتی ہے۔
 

image


کب ڈاکٹر سے ملنا ہے
بدلتا موسم سب سے پہلے بچوں پر اثر کرتا ہے کیونکہ بچوں میں امیونٹی لیول کم ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اگر آپ یا بچے بدلتے موسم کی وجہ سے کسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں تو بروقت اس کا علاج کروائیں۔ تاکہ بیماری کے آغاز پر قابو پاکر ہم موسم سےلطف اندوز ہوسکیں۔
 

image


بدلتے موسم کے ساتھ ساتھ زمانہ بھی کافی حد تک بدل گیا ہے ہم گھر بیٹھے باآسانی ڈاکٹر سے مل سکتے ہیں۔ہم وڈیو کال کے ذریعے ڈاکٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ایک فون کال کے ذریعے سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔

 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 
بشکریہ: marham.pk

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: