جنت کے پھل انار سے حاصل ہونے والے حیرت انگیز فوائد ۔۔۔ آپ بھی جانیے!

یوں تو کئی پھل ہیں جن میں غذائیت کے خزانے پوشیدہ ہیں لیکن انار ایک ایسا حیرت انگیز پھل ہے جسے خوش ذائقہ دوا کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔۔۔انار کا ذکر قرآن کریم میں بھی آیا ہے اور اسے جنت کا پھل کہا جاتا ہے۔۔۔انار کے ایک ایک دانے میں علاج ہے اور اس کے چھلکے سے بھی حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں-
 

image


جرنل آف ڈرماٹولوجی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق انار کھانے سے جلد کے سرطان کی دو اہم اقسام سے بچاؤ ممکن ہے۔۔۔اگر کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کے دانوں کے ساتھ ساتھ اس کے چھلکوں کا بھی استعمال کریں۔۔۔چاہے تو جس میں ملائیں یا اس کو اسمودی میں پیس کر بھی ملایا جاسکتا ہے۔۔۔

انار ذیابطیس کو بھی کنٹرول کرتا ہے اور اس کو سلاد میں ملا کر بھی کھایا جائے تو یہ ذیابطیس کے مریضوں کے لئے ایک مکمل اور محفوظ غذا ہے۔

انار گردوں کو صحتمند اور توانا رکھتا ہے ۔۔۔ایک تحقیق کے مطابق انار کے عرق سے گردوں کی پتھری تک کا علاج ہوتا ہے اور پانی کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔۔۔

جگر کے مریضوں کے لئے اس کا استعمال بہترین ہے۔۔۔جگر کا وہ حصہ جو بیماری کی وجہ سے خراب بھی ہوجاتا ہے ، یہ حیرت انگیز پھل اسے نئے سرے سے تشکیل دے دیتا ہے۔۔۔

انار بھولنے کے مرض یعنی الزائمر کے بڑھنے کی رفتار کو کم کر دیتا ہے ۔۔۔اور ایک تجربے میں یہ ثابت ہوا کہ اس کے استعمال کے بعد دماغ میں ایمائی لوڈیکل پلاک نمایاں طور پر کم جمع ہوتا ہے جو دماغی سرگرمیوں کو کمزور کرتا ہے۔۔۔یوں انار کے استعمال سے دماغ بھی صحیح انداز میں کام کرتا ہے۔۔

انار کے چھلکے سے تیل بھی بنائے جاتے ہیں جو جوڑوں کے درد سے لے کر سر کے مختلف مسائل کا حل بھی ہیں۔۔۔اس کے چھلکوں کو تیل میں ملا کر اگر پکایا جائے اور پھر چھان کر ٹھنڈا کر کے سر میں لگایا جائے تو بال بھی رنگے جا سکتے ہیں اور ساتھ ہی بالوں کے دو منہ بھی ختم ہوتے ہیں۔۔۔
 

image


حاملہ خواتین کے لئے انار ایک بہترین اور مکمل غذا ہے جس میں آئرن ان کو ہی نہیں بلکہ آنے والے بچے کو بھی بہت ساری بیماریوں سے بچاتا ہے۔۔ خون بناتا ہے اور ڈلیوری میں آسانیاں پیدا کرتا ہے۔۔حکیم اور طبیب اس پھل کو باقاعدہ دواؤں میں استعمال کرتے ہیں جن سے بار بار حمل کا ضائع ہوجانا جیسی تکلیف کا بھی علاج ممکن ہے۔۔۔

آج کل ڈینگی اور ملیریا پھیلا ہوا ہے اور ساتھ ہی اس پھل کی وافر مقدار بازار میں موجود ہے۔۔۔کیا آپ اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اگر اﷲ کی طرف سے دنیا میں بیماری آتی ہے تو اس کا علاج بھی موجود ہوتا ہے۔۔۔یہ پھل ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کے لئے شفا ہے۔۔۔

موسم کے پھل کو نا صرف کھائیں بلکہ اس سے ہونے والے فوائد کو بھی آزمائیں۔۔۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: