دنیا کی 5 خطرناک بیماریاں جن کا علاج صرف آنسو بہا کر کیا جا سکتا ہے

ﷲ تعالیٰ نے انسان کو جذبات کے اظہار کے لیے مختلف ذرائع سے نوازا ہے خوشی میں مسکراہٹ اور تکلیف میں رونا ایسی نعمتیں ہیں جن کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔ عام طور پر رونے کو کمزوری کی علامت سمجھا جاتا ہے مگر اب جدید سائنسی تحقیق کے مطابق رونا انسان کو نہ صرف بہت ساری خطرناک بیماریوں سے بچانے کا سبب بن سکتا ہے بلکہ کمزور بنانے کے بجائے جسمانی اور نفسیاتی طور پر طاقتور بنا سکتا ہے-

انسانی آنکھ سے تین قسم کے آنسو نکلتے ہیں:
پہلی قسم کے آنسو جسم کی ایک ڈکٹ سے پورے دن نکلتے رہتے ہیں جو کہ آنکھ کو رطوبت فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھ نم رہتی ہے اور اس کا لینس محفوظ رہتا ہے دوسری قسم کے آنسو انسانی آنکھ سے اس وقت نکلتے ہیں جب آنکھ کے اندر ریت کے ذرات یا کوئی کچرا چلا جاتا ہے اور یہ آنسو آنکھ کی صفائی کے لیے نکلتے ہیں جبکہ تیری قسم کے آنسو انسان کی آنکھ سے اس وقت نکلتے ہیں جب وہ جذباتی طور پر متاثر ہوتا ہے ان آنسوؤں کے ساتھ ایسے ہارمون بھی خارج ہوتے ہیں جو انسان کو جذباتی طور پر سکون مہیا کرتے ہیں-

تیسری قسم کا رونا انسان کو بہت ساری بیماریوں سے بھی محفوظ رکھنے کا سبب بنتے ہیں جن میں سے کچھ بتائی جا رہی ہیں-

1:ڈپریشن سے محفوظ رکھتے ہیں
ڈپریشن حالیہ دنوں میں تیزی سے پھیلنے والا وہ نفسیاتی عارضہ ہے جس کے سبب انسان جذباتی بے چینی ،موڈ کے اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتا ہے ۔ رونے سے جذبات کو پروان چڑھانے والے ہارمون کی بڑی مقدار جسم سے باہر خارج ہو جاتی ہے جس کے سبب انسان ڈپریشن جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتا ہے -

image


2:دل کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے
دل کی بیماری کے امکانات میں جذباتی دباؤ کے سبب بہت بڑھ جاتے ہیں ۔ کھل کر رو لینے سے اعصاب پرسکون ہو جاتے ہیں جس کا براہ راست اثر دل کی شریانوں پر پڑتا ہے اور وہ اپنا عمل بہتر طریقے سے انجام دینے لگتی ہیں اور اس سے دل کے دورے کے امکانات میں کمی واقع ہوتی ہے-

image


3: بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوتی ہے
رونے کے سبب بلڈ پریشر بڑھانے والے نمکیات کا جسم سے اخراج ہوتا ہے جس کے سبب بلند فشار خون میں کمی واقع ہوتی ہے اور بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے جس سے گردوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے-

image


4: بصارت بہتر ہوتی ہے
آنسوؤن کے نتیجے میں خارج ہونے والے آنسو آنکھوں کو دھو کر صاف کر دیتے ہیں جس سے بینائی بہتر ہوتی ہے-

image


5: جسم کے درد سے نجات حاصل ہوتی ہے
جدید تحقیقات کے مطابق رونے کے نتیجے میں جسم سے آکسی ٹائسن اور اینڈورفن نامی کیمیکل کا اخراج ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی جسم کو دردوں سے نجات ملتی ہے اور انسان پرسکون محسوس کرتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: