موسمِ سرما، چند گھریلو نسخے ڈاکٹروں سے محفوظ رکھنے میں مددگار

سردی کے موسم میں یہ ٹوٹکے آزمائیں اور بیماریوں سے بچ کر اس کا صحیح لطف اٹھائیں

سردی کا موسم عام طور پر لوگوں کا پسندیدہ موسم ہوتا ہے مگر یہ لطف اس وقت پریشانی میں تبدیل ہو جاتا ہے جب اس موسم کے سبب انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے- اسی سبب بڑوں کی کہاوت ہے کہ اس موسم میں اپنے سر اور پیر گرم رکھنے کا اہتمام کریں تو یہ موسم آپ کو کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا-

مگر اس کے باوجود بھی اگر اس موسم میں کسی بیماری کا شکار ہو جائیں تو اس کے لیے ان ٹوٹکوں کو استعمال ڈاکٹروں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے-
 

image


زکام کا علاج
عام طور پر سردی کا موسم آتے ہی لوگ زکام میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو اس کے علاج کے لیے دہکتے ہوئے کوئلوں پر تھوڑی چینی ڈال کر سونگھنے سے زکام میں افاقہ ہو جائے گا-

بچوں کی کھانسی کا علاج
بچوں کی بیماری انسان کو اس کی اپنی بیماری سے زیادہ پریشان کر ڈالتی ہے۔ سردی کے موسم میں ہونے والی کھانسی کے لیے ایک چمچ میں شہد لے لیں اور اس کے اوپر تھوڑا سا نمک ڈال کر آنچ پر اس وقت تک رکھیں جب تک شہد پھٹ جائے اس کے بعد اس کو کپڑے میں چھان کر چھنا ہوا پانی بچوں کو دینے سے ان کو کھانسی سے آرام ہو جائے گا اور وہ سکون سے سو سکیں گے-

بڑوں کی خطرناک کھانسی کا علاج
بعض اوقات کھانسی پرانی اور شدید ہو جاتی ہے ایسی کھانسی کے لیے انار کے چھلکے کو سیدھے توے پر اس وقت تک رکھیں جب تک وہ اچھی طرح جل جائے اس کے بعد اس کا سفوف بنا لیں اور ایک چمچ شہد پر ایک چٹکی یہ سفوف ڈال کر کھانے سے پرانی سے پرانی کھانسی کا خاتمہ ہو جاتا ہے-
 

image


سر درد کا علاج
سردیوں میں ٹھنڈ لگنے کے اثر سے ہونے والے سر درد کے لیے پیاز کا پانی نکال کر پیشانی پر لگائیں اس سے سر درد میں نہ صرف آرام ملے گا بلکہ سردی کے اثر کا بھی خاتمہ ہوگا-

جسم کے درد کا علاج
سردی کے سبب ہونے والے جسم کے درد کے لیے ایک کپ دودھ میں تھوڑی سی ہلدی ڈال کر پینے سے جسم کے درد میں آرام ملتا ہے-
 

image


سانس کی تکلیف
عام طور پر سانس کے مریضوں کے لیۓ سرد موسم شدید زحمت کا سبب بن جاتا ہے ایسے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنی غذا میں مولی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاہم اس بات کا خیال رکھیں کہ رات کے وقت مولی کھانے سے گریز کریں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: