خواتین میں بانجھ پن کا علاج۔۔۔ کیا کھانا ہے اور کیا نہیں کھانا؟

ہمارے معاشرے میں شادی کے بعد خواتین کو جس سوال کی گردش میں ہر روز گھمایا جاتا ہے ۔۔۔وہ سوال ہے بچہ کب ہوگا۔۔۔اور یہ سوال ایک عورت کے اندر ذہنی دباؤ کو پروان چڑھاتا ہے۔۔۔وہ نفسیاتی طور پر اپنے آپ کو مجرم اور کمزور سمجھنے لگتی ہے ۔۔۔لیکن اگر یہ سوال کرنے کے بجائے ہم خواتین کو ان کی خوراک اور لائف اسٹائل سے آگاہی دیں تو پچاس فیصد مسئلہ تو اسی وقت حل ہوجائے۔۔۔
 

image


پاکستان میں اس وقت بانجھ پن میں تقریبا پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایک اندازے کے مطابق بائیس سے پچیس فیصد جوڑے اپنی زندگی کی اس محرومی کو دور کرنے کی کوششوں میں مگن ہیں۔۔۔

حال ہی میں ایک رپورٹ کے مطابق خواتین اگر اپنی خوراک میں سے مرغی اور گوشت کو کم سے کم کردیں اور سبزیوں اور دالوں کی مقدار کو بڑھا دیں تو ان کی بچہ دانیوں پر اس کا مثبت اثر ہوگا۔۔۔ساتھ ہی سالمن مچھلی کا استعمال بھی اس سلسلے میں کافی کار آمد ثابت ہوتا ہے۔۔۔کیونکہ اس مچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے۔
 

image


FDA کے مطابق وہ خواتین جو حاملہ ہونا چاہتی ہیں ہفتہ میں بارہ اونس تک اس مچھلی کا استعمال کر سکتی ہیں۔۔۔ساتھ ہی اپنی خوراک میں میوہ جات اور سبزیوں کا استعمال بھی بڑھادیں اور مرغی اور لال گوشت سے دور رہیں۔

سبزیوں میں پالک ، سلاد پتہ اور بروکلی کا استعمال بھی مدد کرتا ہے بانجھ پن کو دور کرنے میں جبکہ دودھ اور دودھ سے بنی چیزوں کا استعمال بھی ضروری ہے۔

ماں بننے کے اس سفر کو طے کرنے کے لئے سب سے ضروری ہے کہ خود کو فکروں اور پریشانی سے آزاد رکھیں اور اپنے جسم میں کسی بھی قسم کی کمزوری کو پنپنے نا دیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Most people will have the strong desire to conceive a child at some point during their lifetime. Understanding what defines normal fertility is crucial to helping a person, or couple, know when it is time to seek help.