قومی پریشانی موٹاپا، صرف اپنے دماغ کو سمجھانے کی دیر ہے

ہمارے ملک کی قومی پریشانی "موٹاپا" ہے۔ آج کل ہر کوئی بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہے ۔وزن کم کرنا مشکل کام نہیں ہے یہ صرف اپنے دماغ کو سمجھانے کی دیر ہے انسان تھوڑی سی کوشش کے بعد اپنا وزن کم کرسکتا ہے۔وزن کم کرنے کے بہت سے طریقے ہیں جن میں سے ہم چند ایک کا ذکر کریں گے جو بہت فائدہ مند ہیں۔ ہم بغیر ڈائٹنگ کے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔
 

image


وزن کم کرنے کے طریقے درج ذیل ہیں:

ناشتہ کبھی نہ چھوڑیں

صبح کا ناشتہ انسان کو کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔صبح کے وقت ہمارے جسم کو انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ صبح کے وقت پروٹین والی غذا کا استعمال کریں ناشتے میں انڈا اور دہی لازمی لیں۔اس کے علاوہ دلیہ کا استعمال لازمی کریں۔

باقاعدہ کھانا کھائیں
کھانے کے اوقات مقرر کریں دوپہر اور رات کا کھانا وقت پر لیں۔دوپہر کے کھانے میں آپ آلو،بریڈ،چاول یا سبزی کا استعمال کریں۔اس کے علاوہ دن بھر کچھ نہ کچھ کھاتے رہیں اس سے ہماری معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے۔۔

پھل اور سبزیوں کا استعمال
پھل اور سبزیوں میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے یہ فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ان میں وٹامنز اور معدنیات کی اعلیٰ مقدار ہوتی ہے۔ سبزیاں اور پھل وزن کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔کدو اور کدو کے بیج وزن کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
 

image



جنک فوڈ کو ترک کریں
جنک فوڈ کا استعمال کم کریں کیونکہ یہ ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔ اور ان سے وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ان کی بجائے صحت مند غذا کھائیں۔

وافر مقدار میں پانی کا استعمال
وزن کم کرنے کے لئے وافر مقدار میں پانی کا استعمال لازمی ہے۔ناشتے سے پہلے پانی کا استعمال کرنے سے 13 فی صد کیلوریز میں کمی آتی ہے۔اس کے علاوہ پانی میں ادرک،پودینہ اور لیموں شامل کرلیا جائے تو اس کے زیادہ فوائد نظر آئیں گے۔
 

image


اپنے کھانے کی منصوبہ بندی کریں
وزن کم کرنے کے لئے اپنے کھانے اور پینے کا وقت مقرر کریں۔رات کے وقت زیادہ کھانے سے پرہیز کریں۔رات کے وقت لیب ٹاپ پر کام کرتے وقت اکثر اوقات لوگ کسی نہ کسی غذا کا انتخاب کرتے ہیں اس سے پرہیز کریں۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے وزن سے زیادہ پریشان ہیں تو آپ گھر بیٹھے مرہم ویب سائٹ کے ذریعے ماہر ِغذائیت سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 
بشکریہ: marham.pk

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

If you’re trying to drop a few pounds fast, these expert tips will make it easy for you to lose the weight quickly.