جان لیوا ڈینگی بخار سے کیسے بچا جائے؟

دنیا کے کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ڈینگی بخار کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔اس کی ایک بہت بڑی وجہ مناسب حفاظتی اقدامات اور آگاہی کا نہ ہونا ہے اور شاید یہ ہی وجہ ہے کہ یہ بیماری خطرناک صورت اختیار کر گئی ہے۔ڈینگی کے بخار میں ہڈیوں اور پٹھوں میں اتنا شدید درد ہوتا ہے کہ ہڈیاں ٹوٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ڈینگی بخارایک محسوس قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اس مچھر کی ٹانگیں اور جسامت عام مچھر کی نسبت بڑی اور لمبی ہوتی ہیں اوراس کی افزائش صاف پانی پر ہوتی ہے۔کسی بھی متاثرہ شخص کو کاٹنے سے ڈینگی بخار کا وائرس مچھر میں منتقل ہوجاتا ہے اور اگر یہ مچھر کسی دوسرے شخص کو کاٹ لے تو یہ وائرس اس میں منتقل ہوجاتا ہے۔جن افراد کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے یہ بخار ان کو زیادہ متاثر کرتا ہے ان کے لئے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔
 

image


ڈینگی بخار کی علامات
مون سون کے موسم میں یہ بخار زیادہ پھیلتا ہے اگر آپکو چھوٹی مدت کا بخار ہے تو یہ ڈینگی ہوسکتا ہے۔ اسکے علاوہ مندرجہ ذیل علامات ڈینگی کی ہوسکتی ہیں؛
تیز بخار
سر میں شدید درد
آنکھوں کے پیچھے درد ہونا
جسم میں شدید درد ہونا
پیٹ میں شدید درد ہونا
ہڈیوں اور پٹھوں میں درد ہونا
جوڑوں میں سوزش ہونا
متلی ہونا
جسم کے کسی حصےسے خون آنا
پیشاب میں کمی آنا
جسم کے کسی بھی حصے میں دھبے کا نمودار ہونا

ڈینگی بخار کا علاج
یہ مچھر صبح اور شام کے وقت زیادہ کاٹتا ہے دوپہر کے وقت بھی یہ مچھر کاٹ سکتا ہے۔یہ ایک وائرل بیماری ہے اینٹی بائیوٹکس اسکا علاج نہیں ہے۔ اگر آپ کو بخار کے بعد زیادہ بےچینی محسوس ہورہی ہے تو اسکا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔اسکے علاوہ ڈاکٹر سومیا کا کہنا ہے کہ اس بخارکا علاج لال مشروبات پینا نہیں ہے ایسے مشروبات کے پینے سے انسان کا دل متلی والا ہوتا ہے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ڈینگی بخارکا علاج ہے ایسا بلکل نہیں ہے۔انہوں نے یہ مشروبات پینے سے منع نہیں فرمایا لیکن اسکا علاج وقت پر ڈاکٹر کو چیک اپ کروانا ہے۔
 

image



ڈینگی بخار سے بچنے کی احتیاطی تدابیر
اس بخار سے بچنے کے لئے صفائی کو اپنائیں یہ ہمارے دینِ اسلام کا حصہ بھی ہے۔

یہ مچھر زیادہ تر طلوعِ آفتاب اور طلوعِ غروب کے وقت ہوتا ہے اس وقت مچھر مار اسپرے کا استعمال کریں اور اسپرے کے بعد کمروں کو کچھ دیر کے لئے بند رہنے دیں۔

اس بخار سے بچنے کے لئے مچھروں کا خاتمہ ضروری ہے۔ان مچھروں کی افزائش زیادہ تر کھڑے پانی میں ہوتی ہے اس لئے گھروں میں کسی بھی برتن میں پانی نہ جمع ہونے دیں اور گھر کے اردگرد ماحول کو صاف رکھیں۔

پوری آستین والے کپڑے پہنیں۔جسم پر ریپلنٹ لوشن یا کریم کا استعمال کریں۔
 

image


یہ بیماری پنجاب کے کافی علاقوں میں پھیل چکی ہےاس کا وقت پرعلاج بہت ضروری ہے ورنہ یہ بیماری خطرناک صورت اختیار کرسکتی ہے اس کے لئے آپ کا ڈاکٹر سے رابطہ بہت ضروری ہے آپ گھر بیٹھے آسانی سے مرہم ویب سائٹ سے وڈیو کنسلٹیشن کے ذریعہ سے مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں-

 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 
بشکریہ: marham.pk

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Dengue is a serious viral disease transmitted by the bite of the mosquito, Aedes aegypti. Dengue occurs in two forms: dengue fever and dengue haemorrhagic fever.