کیا آپ اپنے دل کا خیال رکھتے ہیں ؟

 ایک لحاظ سے ہم اپنے دل پرظلم کرتے ہیں ہم دن میں دو سے چار مرتبہ اپنا دل توڑتے ہیں دراصل ہمارے دل کے پیچھے دماغ ہوتا ہے جو ہرکام دل سے لیتا ہے۔اگر ہمارے دماغ میں ایک عدد گوگل ہے تو دل میں اینٹی وائرس ہونا چاہیے۔دماغ کا اشارہ جب دل کوجاتا ہے تب ہی دل ٹوٹتا ہے۔ ہم نے دماغ سے کام لے کر الزام دل کو دے رکھا ہے۔ جب ہم دل کی پیروی کرتے ہیں توہمیشہ دماغ کو ساتھ رکھتے ہیں۔

زیادہ تر عورتیں جو دل ٹوٹنے کی شکایت کرتی ہے انہوں نے دماغ سے کام لیا ہوتا ہے۔ آپ نے اکثر یہ فقرہ سنا ہوگا "شوہر کو راہِ راست پر لانا صرف ایک تعویذ کے ذریعے"کبھی آپ نے بیوی کو راہِ راست پہ لانے کے بارے میں سنا ہے؟نہیں آپ نے نہیں سنا ہوگا ۔جن عورتوں کا یہ یقین ہوتا ہے کہ تعویذ کے بعد شوہرراہِ راست پہ ہے دراصل وہ دماغ نے ہی اس بات کوماننے کا اشارہ دیا ہوتا ہے۔

آپ نے کبھی اس بات پر غورکیا ہے کہ کون آپ کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے؟ کوئی بھی انسان چاہے آپ سے جتنا بھی پیار کرے آپ کے لئے چوبیس گھنٹے کام نہیں کرتا۔ صرف ایک چیزایسی ہےجوہر وقت حتی کہ سوتے،جاگتے،بھاگتے ،چلتے،اٹھتے،بیٹھتے اور بڑی مشکل میں بھی ہمارے ساتھ ہوتا ہے اور وہ ہے ہمارا دل ۔

صحت مند زندگی گزارنے کے لئے دل کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ کیونکہ دل کے بغیر زندگی ناممکن ہے دل ہمارے خون کی گردش کو کنٹرول کرتا ہے۔ دل کی صحت کے لئے چند باتوں پرعمل کرکے ہم اپنے دل کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

بلڈ کولیسٹرول کو کنٹرول کریں

کولیسٹرول ایک چربی والا مادہ ہے جو آپ کے خون میں موجود ہوتا ہے۔ آپ کے جسم کو صحت مند رہنے کے لئےکولیسٹرول کی ضرورت ہے لیکن آپ کے خون میں کولیسٹرول کا عدم توازن دل کا دورہ پڑنے یا فالج کا باعث بن سکتا ہے۔اس لئے آپ کے جسم کو کتنے کو لیسٹرول کی ضرورت ہےاس کے لیے دل کے ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہے۔

بلڈپریشر کو کنٹرول کریں

بلڈ پریشر عام طور پر ایسی کوئی چیز نہیں ہے جسے آپ محسوس کرسکتے ہیں۔اگر یہ بہت زیادہ ہے تواس کا علاج کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دل کی صحت کے لئے ہائی بلڈپریشر نقصان دہ ہے۔

سگریٹ نوشی سے پرہیز

سگریٹ نوشی ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے کیونکہ یہ ہماری شریانوں کی دیواروں کے لئے نقصان دہ ہے۔اس لئے دل کی صحت کے لئے تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔

باقاعدہ ورزش کریں

دل کی صحت کے لئے باقاعدہ ورزش بہت ضروری ہے دل کی صحت کے لئے جسمانی سرگرمی بہت ضروری ہے۔اس سے ہم تندرست رہتے ہیں۔ کھانا کھانے کے بعد آپ تھوڑا پیدل چلیں اور لفٹ استعمال کرنے کی بجائے سیڑیاں استعمال کریں۔

صحت مند غذا کا انتخاب کریں

صحت مند جسم کے لئے اچھی غذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔ ہمارا جسم اس غذا سے تعمیر ہوتا ہے جو روزانہ ہم استعمال کرتے ہیں۔اس لئے ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے جو ہماری صحت کےلئے اچھی ہو۔

صحت مند غذا کے استعمال سے آپ کو وزن ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں مدد مل سکتی ہے۔ آپ اپنی غذا میں بھی کچھ خاص تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

نمک کم کھائیں

اپنی غذامیں نمک کا استعمال کم کریں اس کے ذریعےآپ اپنے بلڈپریشرکو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

پھل اور سبزیوں کااستعمال کریں

پھل اورسبزیاں صحت کے لئے بہت اچھی ہیں کیونکہ یہ وٹامنزاور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ سبزیوں اورپھلوں میں کم کیلوریز ہوتی ہیں اور یہ غذائی ریشے سے بھرپور ہوتی ہیں۔

ذہنی صحت کی دیکھ بھال کریں

ہم جانتے ہیں کہ جن لوگوں کو افسردگی ہے ، معاشرتی طور پر الگ تھلگ ہیں یا کوئی پریشانی ہے ان لوگوں کے لئے دل کی بیماری کا زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ دو ہفتوں سے زیادہ عرصے تک افسردہ محسوس کرتے ہیں تو ماہرِنفسیات سے رابطہ ضروری ہے۔



Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
بشکریہ: marham.pk

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: