جسمانی صحت کے لیے حیران کن ٹرکس، آزما کر دیکھیں

ہمارا جسم کسی عجوبے سے کم نہیں جس کے متعدد افعال پراسرار انداز سے کام کرتے ہیں اور صحت کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہوتے ہیں۔ آج درج ذیل میں کچھ ایسی ٹرکس بتائی جا رہی ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی صحت میں بہتری محسوس کریں گے۔

اعصاب کو پرسکون کریں
اگلی بار کسی بڑے کام سے پہلے جیسے تقریر یا انٹرویو وغیرہ سے پہلے نروس ہورہے ہوں تو یہ آسان ترکیب آزما کر دیکھیں، اپنے انگوٹھے پر سانس کو چھوڑیں، یہ حیران کن تو لگ سکتا ہے مگر اس سے سانس ریگولیٹ ہوتی ہے اور اعصاب پر کنٹرول ملتا ہے، جس سے دل کی دھڑکن سست اور نروس ہونے کے احساس سے نجات مل جاتی ہے۔

image


آدھے سر کے درد سے نجات
ادویات کھانے کے باوجود اکثر آدھے سر کے درد کا شکار رہتے ہیں، تو جسم کے پریشر پوائنٹس کو دبانا اس بدترین سردرد سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر ایک ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان جگہ کو دو منٹ تک دبا کر رکھا جائے، جس کے دوران انگلیوں کو نرمی سے گول گھمائیں، اس سے سر اور گردن کی جانب سے خون کی گردش بڑھتی ہے۔

image


سیکنڈوں میں دانتوں کے درد سے نجات
دانت میں تکلیف اکثر ذہن کو سن کردینے اور انتہائی اذیت ناک تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ اگلی بار جب یہ درد آپ کو شکار کرے تو ایک آئس کیوب کو اپنے ہاتھ کی پشت پر رکھیں اور اسے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیانی حصے پر رگڑیں۔ سننے میں تو عجیب لگے گا مگر یہ جگہ اعصابی گزر گاہوں سے بھری ہے جو کہ ہاتھ اور چہرے سے درد کے سگنل دماغ کی جانب بھیجتی ہے، اس کا درجہ حرارت کم کرنے سے درد کا سگنل بلاک ہوجائے گا اور عارضی ریلیف مل جائے گا۔

image


گلے کی خراش میں ریلیف
گلے کی خراش پر قابو پانے کا راز درحقیقت کان میں چھپا ہوتا ہے، جی ہاں واقعی، اگر گلے میں خراش ہو و تو کان کو کھینچیں یا اس میں انگلی ڈال کر پھیریں، جب کان کے اعصاب میں تحرک پیدا ہوتا ہے تو گلے میں ایک ریفلیکس پیدا کرتے ہیں جس سے مسلز سکڑتے ہیں اور خراش سے ریلیف ملتا ہے۔

image


ناک کھولنا
اگر ناک بند ہوگئی ہے اور سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے تو زبان کو اوپر کی جگہ منہ کی چھت پر دبائیں، جس کے بعد بھنوﺅں کے درمیان کی جگہ کو ایک انگلی سے دبائیں، اس سے وہ ہڈی جو ناک کی گزرگاہ سے گزرتی ہے، آگے پیچھے ہوتی ہے، یہ عمل بیس سیکنڈ تک کرنے سے ناک کھل جائے گی۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Find some amazing health care tips and tricks and solve many of your health problems quickly. As we know, human body is like a marvel of ALLAH SWT. It's functions work mysteriously and no doubt amazingly. Studying about human body parts and functions opens new doors of wonders and knowledge.