سافٹ ڈرنکس کینسر سمیت کئی خوفناک نقصانات کا سبب

سافٹ ڈرنکس کے یوں تو کافی نقصانات ہیں لیکن ایک اور نقصان یہ بھی ہے کہ یہ کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ سافٹ ڈرنک کا استعمال مردوں میں مثانے کے کینسر اور خواتین میں بریسٹ کینسر کے امکان میں اضافہ کردیتا ہے۔
 

image


پبلک نیوز کے مطابق سافٹ ڈرنکس کے یوں تو کافی نقصانات ہیں جن میں سب سے عام موٹاپا اور ذیابیطس ہے۔ اس کے علاوہ سافٹ ڈرنکس کے دیر سے ظاہر ہونے والے نقصانات اور بیماریوں کی بھی کافی لمبی فہرست ہے جس میں نظر کی کمزوری، جلدی امراض، امراض قلب، ڈپریشن، مرگی، متلی، دست، ہڈیوں کو نقصان، اور جلد پر خارش شامل ہیں۔

تاہم ان خطرناک ڈرنکس کا ایک اور نقصان یہ بھی ہے کہ یہ کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق مختلف اقسام کے کینسر اور سافٹ ڈرنکس کے استعمال کے درمیان مضبوط تعلق دیکھنے میں آیا ہے۔

تحقیق کے مطابق ہفتے میں صرف دو سافٹ ڈرنکس کی وجہ سے ہی انسولین کی سطح بڑھ جاتی ہے جو کہ لبلبے کے کینسر کے خطرے کو دو گنا بڑھا دیتی ہے۔

روزانہ ایک سافٹ ڈرنک کا استعمال مردوں میں مثانے کے کینسر کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھا سکتا ہے جبکہ ڈیڑھ سافٹ ڈرنک کا روزانہ استعمال خواتین میں بریسٹ کینسر کے امکان میں اضافہ کردیتا ہے۔
 

image


تحقیق کے مطابق سافٹ ڈرنک میں شامل اجزا 6 اقسام کے کینسر پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں، اور اس کے باعث ہونے والے کینسر میں پیٹ اور مثانے کا کینسر سب سے عام ہے۔

ماہرین کی جانب سے زہر نما سافٹ ڈرنکس کو اپنی غذا سے دور رکھنے اور اس کی جگہ پانی، تازہ پھلوں کا جوس اور شیکس کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Soft drinks have become the beverage of choice for many people, replacing healthier drinks such as water and milk. People in different parts of the country refer to soft drinks with many different names.